عصفورات بنات حبیبہؓ
عصفورات بنات حبیبہؓ
June 12, 2025 at 12:37 PM
_*سٹیٹس کیا ہے؟*_ *آج ایک چھوٹی سی بات کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے جسے عموماً آج کل ہم غیر اہم خیال کرتے ہیں۔* یقیناً ہم ہر روز واٹس ایپ ،فیس بک اور دوسری سوشل ایپس پہ سٹیٹس یا سٹوری لگاتے ہیں۔ کیا کبھی My Status کا اُردو میں ترجمہ کرکے دیکھا ہے؟ یقیناً نہیں؟ کیونکہ اگر ترجمہ کیا ہوتا اور آپ اس کے مفہوم سے آشنا ( معلوم)ہوتے تو آپ کبھی بھی Status پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی TikTok نہ لگاتے۔ دراصل Status انگریزی کا لفظ ہے اور اُردو میں اس کو درجہ یا عام الفاظ میں حیثیت کہتے ہیں۔ اس طرح My Status کا مطلب ہوا میری حیثیت۔ اور جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کو متعارف کروا رہے ہوتے ہیں۔ سب سے بڑی بات اس میں یہ ہے کہ آپ کا لگایا گیا گانا یا فحش فوٹو جتنے لوگ دیکھیں گے ان دیکھنے والوں کے بقدر آپ کے نامہ اعمال میں گناہ درج ( لکھنا)کردیے جاتے ہیں مثال کے طور پر آپ کاسٹیٹس 20 بندوں نے دیکھا تو 20 گناہ ان 20 بندوں کو جہاں مل رہے ہیں وہیں پر آپ اکیلے کو ان کے 20 اکٹھے گناہ پہنچ رہے ہیں چاہے آپ کوئی ایسی جاری بُرائی چھوڑ کر قبر میں بھی چلیں جائیں وہاں پر بھی آپ کے گناہوں میں مُسلسل اضافہ ہوتا رہے گا اس لیے اس گناہ جاری سے بچنے کے بھرپور کوشش کیجیے۔ _اللہ کریم ہمیں نیکی کرنے اور نیکی کو پھیلانے کی توفیق بخشے آمین ثم آمین_ *جزاکم اللہ خیر کثیرا*
❤️ 👍 😢 34

Comments