
Haq Pakistan News
June 14, 2025 at 04:08 PM
*🔴 وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسر.ائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار*
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسر-ائیل کی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان،اسر-ائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر،حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسر-ائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے.
❤️
👍
😂
❤
🏴
💄
😮
🫏
34