United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
May 28, 2025 at 05:48 AM
🌳 آزاد کشمیر میں 20 کروڑ درخت چائیے، ہنگامی بنیادوں پر! کل کے طوفان میں درجنوں گھر تباہ ہوئے کیونکہ طوفان کو روکنے کے لئیے درختوں کی کمی تھی ہم 35000 پودے لگا رہے ہیں! ماحولیاتی تبدیلی خطرناک حد تک شدت اختیار کرچکی ہے۔ اب طوفان اتنے تیز ہوچکے ہیں کہ گھروں کی چھتیں اُڑنے لگی ہیں۔ اس تباہی سے بچنے کا ایک ہی حل ہے: درخت لگائیں، جنگلات بچائیں! درخت وہ سپاہی ہیں جو ہوا کی رفتار کو توڑتے ہیں، خود ٹوٹ جاتے ہیں مگر ہمیں، ہمارے بچوں کو اور ہمارے گھروں کو بچا لیتے ہیں۔ 🌧️ اس مون سون میں ہمارا ہدف ہے: 35000 پودوں کی تقسیم! تاکہ ہر شخص اپنے گھر کے آس پاس “پودوں کی دیوار” بنائے — جو حفاظت بھی دے اور ٹھنڈک بھی۔ حکومت سے مطالبہ: ✅ مفت پودے تقسیم کرے ✅ ماحولیاتی NGOs کو مدعو کرے ✅ جنگلات کے تحفظ کے سخت قوانین بنائے 🌱 آئیں، سب مل کر آزاد کشمیر کو سرسبز بنائیں۔ یہ کام اب نہیں کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔ یاد رکھیں پودے سستا ترین حل ہے جو ہمارے لئیے دیوار کا کام کرتے ہیں #teacherusman #sabkayliye
❤️ 👍 3

Comments