United State Jammu & Kashmir WhatsApp Channel

United State Jammu & Kashmir

555 subscribers

About United State Jammu & Kashmir

سب دوستوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے https://www.tiktok.com/@jammukashmir370?_t=8qxAs9klyx6&_r=1

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/25/2025, 1:07:19 PM

*کل رات جب جلسہ ختم ہوا اور عوام گھروں کو واپس جا رہی تھی تو یہ کون تھا جو اس وقت جلسہ گاہ کی صفائی کر رہا تھا* *سلیوٹ ہے اس بندے کو* *دعا ہے کہ اللّٰہ پاک شوکت صاحب کو مزید کامیابیاں اور عزتیں عطا فرمائے آمین*❤‍🩹🥹

❤️ 😢 14
Video
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/25/2025, 5:47:57 AM
❤️ 3
Image
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/28/2025, 5:33:39 PM

حسین کورٹ آزاد کشمیر میں خود کشں حملہ۔ ذرائع

😢 1
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/28/2025, 1:28:50 AM

آزاد ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں میں میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) سے برسانی نالے میں آنے والی طغیانی سے متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کی مطابق سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک خاتون ہلاک ہو گئی ہیں جن کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسری خاتون لاپتا ہیں۔ مقامی لوگوں کا ایمرجنسی ریسکو جاری۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق ’امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔‘ ایس ڈی ایم اے کے مطابق ’کلاؤڈ برسٹ ’مگری مالی‘ اور ’لیسوا‘ کے علاقے میں ہوا ہے۔‘

😢 1
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/25/2025, 5:47:55 AM

اعلامیہ "شہدائے جموں کشمیر و شہدائے عوامی حقوق کانفرنس" منعقدہ 24 مئی 2025ء بمقام مظفرآباد 1۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شہدائے جموں کشمیر و شہدائے عوامی حقوق تحریک کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء نے جس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ 2۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پرامن سیاسی جدوجہد پہ یقین کامل رکھتی ہے اور اس کی دو سال پر محیط جدوجہد اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے۔ 3۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان اور ہندوستان کے مابین ہونے والی جنگ میں ریاست جموں کشمیر کے دونوں اطراف ہونے والی نہتے عوام کی شہادتوں، املاک کے نقصان پہ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ 4۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اور جنوبی ایشیاء میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ جموں کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ اس لیے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ریاست بھر کے اس نمائندہ عوامی اجتماع کی وساطت سے اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسئلہ جموں کشمیر کو پرامن اور مستقل طور پر حل کرنے کے لیے ریاست جموں کشمیر کے عوام کو ان کا پیدائشی، عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور پاکستان و بھارت کی طرف سے موعود حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دیا جائے تاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام مسئلہ جموں کشمیر کا حل اپنی اجتماعی رائے سے نکالیں۔ جموں کشمیر کے باشندوں کی خواہشات کے برعکس کوئی فیصلہ کیا گیا یا پھر خطہ جموں کشمیر میں جنگ مسلط کی گئی تو جموں کشمیر کی تمام اکائیوں کے باشندے منحوس خونی لکیر (سیز فائر لائن) کو پر امن طور پر توڑنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ 5۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور خود پاکستان، ہندوستان سمیت عالمی دنیا بارہا اس خدشہ کا اظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی جنگ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور اگر ایسی بدقسمت جنگ ہوئی تو اس صورت میں جنوبی ایشیاء میں بسنے والے دو ارب سے زائد انسان اجتماعی موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لھذا جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، افغانستان، ایران سمیت دیگر ممالک کے شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس خوفناک ایٹمی جنگ کا ایندھن بننے سے بچنے کیلئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارایت دینے کے مطالبہ کے حق میں آواز بلند کریں۔ 6۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ 7۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ بار بار کی وعدہ خلافیوں کی روش کو ترک کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ پرانے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ طے گئے معاہدہ پہ 8 جون سے پہلے پہلے عملدرآمد یقینی بنائے بصورت دیگر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 8 جون کے بعد میرپور ڈویژن کے اندر بھرپور نمائندہ اجلاس میں اگلی کال کا اعلان کرنے پہ مجبور ہو گی۔ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اگلی کال دینے پہ مجبور ہوئی تو اس صورت میں حکمرانوں کا اس کال سے بچ نکلنا ممکن نہیں ہو گا۔ 8۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اشرافیہ کی حالیہ مراعات میں اضافہ کو قوم کے ساتھ مذاق سمجھتے ہوئے انہیں مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور اپنے مطالبہ کو دوہراتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی پرانی مراعات کو ختم کریں چہ جائیکہ ان میں اضافہ کیا جائے۔ 9۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں جدوجہد آزادی کے جرم میں قید یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری راہنماؤں و حریت پسندوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ 10۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جبری گمشدیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتی ہے کہ اس سلسلہ کو فوری بند کیا جائے اور تمام جبری گمشدہ افراد کو فی الفور آزاد جموں کشمیر پولیس کے حوالے کیا جائے تاکہ اگر ان پر کوئی کیس ہے تو ریاستی قانون کے مطابق ان کیسز کا فیصلہ ہو سکے۔ 11۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی خلاف میرٹ تقرریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسی تمام تقرریوں کو منسوخ کیا جائے اور میرٹ پہ آنے والے امیدواران کو ان آسامیوں پہ تعینات کیا جائے۔ 12۔ آزادجموں کشمیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جو طویل دورانیہ شروع کر دیا گیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزادجموں کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دینے کا مطالبہ کر چکی ہے لھذا ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کے ذریعہ عوام کو ستانا بند کریں بصورت دیگر ہم احتجاجی آپشنز کیطرف جانے پہ مجبور ہوں گے۔ 13۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بمطابق معاہدہ حکومت کو جن امور کی انجام دہی کے لیے ایک معین وقت دیا تھا ان میں سے کسی بھی چیز پہ مقررہ وقت کے اندر عمل نہیں ہو سکا۔ لھذا جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اب اپنے نئے منظور شدہ 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو عوامی تائید و حمایت سے سابقہ 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کا باضابطہ حصہ بناتی ہے جس میں مفت علاج، مفت اور یکساں تعلیم، بین الاقوامی ایئرپورٹ، پینے و آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی، کرپشن، رشوت، سفارشی کلچر کے خاتمہ سمیت مختلف شقیں شامل ہیں۔ پرانے منظور شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لیے حکومت کے پاس 8 جون تک کا وقت ہے۔ جبکہ نئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر آج سے جدوجہد کا عمل شروع ہو جائے گا۔

Image
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/28/2025, 5:48:48 AM

🌳 آزاد کشمیر میں 20 کروڑ درخت چائیے، ہنگامی بنیادوں پر! کل کے طوفان میں درجنوں گھر تباہ ہوئے کیونکہ طوفان کو روکنے کے لئیے درختوں کی کمی تھی ہم 35000 پودے لگا رہے ہیں! ماحولیاتی تبدیلی خطرناک حد تک شدت اختیار کرچکی ہے۔ اب طوفان اتنے تیز ہوچکے ہیں کہ گھروں کی چھتیں اُڑنے لگی ہیں۔ اس تباہی سے بچنے کا ایک ہی حل ہے: درخت لگائیں، جنگلات بچائیں! درخت وہ سپاہی ہیں جو ہوا کی رفتار کو توڑتے ہیں، خود ٹوٹ جاتے ہیں مگر ہمیں، ہمارے بچوں کو اور ہمارے گھروں کو بچا لیتے ہیں۔ 🌧️ اس مون سون میں ہمارا ہدف ہے: 35000 پودوں کی تقسیم! تاکہ ہر شخص اپنے گھر کے آس پاس “پودوں کی دیوار” بنائے — جو حفاظت بھی دے اور ٹھنڈک بھی۔ حکومت سے مطالبہ: ✅ مفت پودے تقسیم کرے ✅ ماحولیاتی NGOs کو مدعو کرے ✅ جنگلات کے تحفظ کے سخت قوانین بنائے 🌱 آئیں، سب مل کر آزاد کشمیر کو سرسبز بنائیں۔ یہ کام اب نہیں کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔ یاد رکھیں پودے سستا ترین حل ہے جو ہمارے لئیے دیوار کا کام کرتے ہیں #teacherusman #sabkayliye

❤️ 👍 3
Video
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/28/2025, 5:47:57 PM

زرنوش نسیم سیمت ہلاکتوں کی اطلاعات دو پولیس اہلکار شامل حسین کوٹ میں پولس مقابلے میں ا زخمیوں کو سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا زرنوش نسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت خود کو خودکش جیکٹ سے اڑا لیا غیر مصدقہ اطلاعات.

😢 1
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/28/2025, 5:47:51 PM

راولاکوٹ حسین کوٹ میں خود کش دھماکہ دو پولیس اہلکار شہید حسین کوٹ پولیس مقابلہ اطلاعت کے مطابق اج پولیس نے مطلوبہ دہشتگردی کے کیس میں فرار زرنوش گروپ پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں انکے جانب سے گرنیٹ پھینکے گے جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تین سے چار لوگوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ یا اللہ پاک رحم۔

❤️ 1
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/25/2025, 5:47:56 AM
❤️ 1
Image
United State Jammu & Kashmir
United State Jammu & Kashmir
5/24/2025, 7:27:24 PM

انوار الحق تو کیا تیرے 53 ڈنگر مل کر اتنا بڑا تو چھوڑ اسکا دس فیصد بھی جلسہ بھی نہیں کر سکتے ہو یہ بلائے ہوئی نہیں خود آئی ہوئی عوام ہے جو ساری رات بھی بیٹھے گئے اور مقررین کو سننے گئی ایک قوم ہے ہجوم نہیں

❤️ 5
Link copied to clipboard!