
e-Learn News
June 12, 2025 at 11:41 AM
*اواکس AWACS (ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول ائیرکرافٹ) جدید دور میں میدان جنگ کا اہم ترین ہتھیار ہیں۔*
ایک اواکس طیارہ ایک عدد طاقتور AESA ریڈار سے لیس ہوتا ہے جو طیارے کے اوپر گول دائرے کی شکل میں نظر آتا ہے۔ اس ریڈار کو ایک عام فوجی طیارے کے اوپر نصب کرکے اواکس طیارہ بنایا جاتا ہے۔
طیارے کے اندر ایک بڑا کنٹرول روم ہوتا ہے۔
انکے مشنز میں میدان جنگ کا درست نقشہ بنانا ، دشمن کے علاقے کی جاسوسی، مخالف فوج کے ریڈارز جام کرنا، دشمن کی کمیونیکیشن انٹرسیپٹ کرنا، دشمن ملک کے طیاروں کو لمبے فاصلے سے ٹریک کرنا، دشمن طیاروں کے ڈیٹا لنک کو جام کرنا یا اسکے درمیان حائل ہو جانا، اپنے ملک کے طیاروں کے فائر کردہ میزائلز کو ٹو وے ڈیٹا لنک کے ذریعے زیادہ فاصلے تک رہنمائ مہیا کرنا۔
یہ سب مشنز اواکس طیارے سرانجام دے سکتے ہیں۔
پاکستان کے پاس بھی اس وقت اچھی خاصی تعداد میں سویڈن اور چین کے بنے اواکس طیارے ہیں جن کی تعداد بھارتی اواکس طیاروں سے بھی زیادہ ہے۔
اواکس طیاروں کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ فضا میں دور تک دیکھنے والے ریڈار کی طرح عمل کرتے ہیں، اور عام گراؤنڈ بیسڈ ریڈارز کی نسبت تیزی سے اپنی جگہ تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ بات آپکو معلوم ہی ہو گی کہ گراؤنڈ بیسڈ ریڈارز کم بلندی پر اڑتے اجسام کو جلدی ٹریک نہیں کر سکتے۔
لیکن اواکس طیارے کم بلندی پر اڑتے اجسام کو بھی لمبے فاصلے سے ٹریک کر سکتے ہیں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaEXYrWCBtxAjGNFku1n
👍
🩴
❤️
5