e-Learn News
e-Learn News
June 14, 2025 at 03:43 PM
*پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں e-FOAS کا نفاذ* حکومت پنجاب نے سرکاری نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اُٹھایا ہے. e-FOAS یعنی "File Origination & Approval System" ایک ایسا آن لائن سسٹم ہے جس کے ذریعے سرکاری دفاتر میں فائلوں کی تیاری، بھیجنے، منظوری لینے اور محفوظ کرنے کا تمام عمل کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں تمام سرکاری دفاتر میں فائلوں کا نظام کاغذوں پر چلتا تھا، جس میں وقت کا ضیاع، فائلوں کا گم ہو جانا، یا تاخیر ایک عام بات تھی۔ لیکن اب حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ تمام چھوٹے بڑے دفاتر اس پرانے نظام کو ختم کرکے e-FOAS کا استعمال شروع کریں، تاکہ دفتری کاموں میں تیزی آئے، تمام فیصلوں اور کارروائیوں میں شفافیت ہو، فائلوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رہے، عوامی خدمات کی فراہمی تیز تر ہو جائے۔ اسی سلسلے حکومت پنجاب کے سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن میں تمام انتظامی محکموں، ان کے ذیلی اداروں، ڈائریکٹوریٹس اور ماتحت دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 تک ہر صورت میں e-FOAS کا مکمل نفاذ یقینی بنائیں۔

Comments