Islamic Guidance
Islamic Guidance
June 11, 2025 at 07:13 AM
*🔥قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے۔۔۔!!!* *💢پہلا گواہ:* ”جس جگہ بندے نے گناہ کیا ہوگا وہ جگہ وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گا۔ *(سورۃ الزلزال: 5،6)* *💫دوسرا گواہ:* وہ دن بھی گواہی دے گا جس دن بندے نے گناہ کیا ہوگا۔ *(سورۃالبروج: 3)* *🌟تیسرا گواہ:* ”قیامت کے دن ان کی زبان گواہی دے گی۔ *(سورۃ النور: 24)* *💦چوتھا گواہ:* ”انسان کے جسم کے باقی اعضاء ہاتھ پاؤں یہ بھی گواہی دیں گے۔ *(سورۃ یٰسین: 25)* *💥پانچواں گواہ:* ”دو فرشتے جو تم پر نگران مقرر ہیں جو معزز ہیں لکھنے والے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔ *(سورۃ الانفطار: 12)* *🌀چھٹا گواہ:* ”وہ نامہ اعمال جو فرشتے لکھ رہے ہیں تو زبان بھی گواہی دے گی اور نامہ اعمال بھی دیکھائے جائیں گے۔ *(سورۃ الکہف: 49)* *🔮ساتواں گواہ:* ”آپﷺ بھی گواہ ہوں گے اللّہ رب العزت آپ ﷺ سے بھی گواہی مانگیں گے۔ *(سورۃ النساء: 41)* *🚨آٹھواں گواہ:* اللّٰہ ربُ العزت فرماتا ہے جو تم گناہ کرتے ہو، ہم قیامت کے دن اس پر گواہ ہوں گے۔ *(سورۃ یونس:61)* *📢اے انسان!* *جس گناھ پر اللہ گواہ بنے وہ کیا عالم ہوگا۔۔۔؟*
🙏 1

Comments