Aesthetic لائنز 🌸
Aesthetic لائنز 🌸
May 18, 2025 at 12:49 PM
"یہ رخصتی کا گانا ہے یا عاشق کی آخری آہ؟" کل میں ایک شادی پر گیا تھا... رخصتی کا وقت تھا، ماحول جذباتی تھا، آنکھوں میں آنسو، دل میں دعائیں… اور جیسے ہی دلہن نے دروازے کی طرف قدم بڑھایا، اچانک اسپیکر پر یہ گانا بجنے لگا اور یہ گانا پہلی دفعہ نہیں سنا تھا اس سے پہلے بھی چند شادیوں میں رخصتی کے وقت یہ گانا سن چکا تھا: "مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری..." میں نے جیسے ہی گانے کے بول سنے، ہنسی روکنا مشکل ہو گئی۔ سوچا، یہ لوگ واقعی سمجھتے بھی ہیں کہ چلا کیا رہے ہیں؟ بھائی! یہ تو ایک عاشق کی آخری آہ ہے، نہ کہ کوئی خوشی کا گیت! اس میں تو وہ شخص رو رہا ہے جس کی محبوبہ کسی اور کے ساتھ بیاہی جا رہی ہے۔ وہ دل پر پتھر رکھ کر، اشک بہا کر، دعا دے رہا ہے… اور ہم اسے رخصتی کا گانا سمجھ کر بجا رہے ہیں؟ یہ گانا تو اصل میں ادھورے عشق کی بے بسی کی تصویر ہے، رخصتی کی خوشی کی نہیں۔ شاید ہم صرف الفاظ کی سطح پر جیتے ہیں، مفہوم کی گہرائی میں اترنا ہمیں پسند نہیں۔ کسی نے صرف "مبارک ہو" کا جملہ سن کر اسے خوشی کا گانا مان لیا، اور باقی سب نے آنکھ بند کر کے فالو کر لیا۔ بس یہی ہمارا کمال ہے — ہم جذبات میں گانے سننے لگتے ہیں، مفہوم جانے بغیر... اور رخصتی جیسے موقع پر بھی ایسے گانے چلا دیتے ہیں جو اصل میں "دل ٹوٹنے" کا مرثیہ ہوتے ہیں! اور خدا کی قسم! اگر یہ گانا میری اپنی شادی پر چل رہا ہوتا تو میں تو وہیں اٹھ کر دی جے کو یا جس نے بھی گانا منتخب کیا ہوتا، دبوچ لیتا! سیدھا سوال کرتا کہ بھائی! یہ شادی ہے یا کسی ناکام عاشق کی آخری ملاقات؟ اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں اکشے کمار بھی کچھ اس انداز میں ابھشیک بچن کو سراہتا ہے جیسے وہ دلہن کو دل سے دعائیں دے رہا ہو۔ حالانکہ اگر کوئی اور عام سا دولہا ہوتا، تو گانے کے بیچ میں ہی اس عاشقِ زار کا گریبان پکڑ کر پوچھ لیتا، "سالے! تو میری بیوی کے لیے یہ درد بھری دعائیں کیوں گارہا ہے؟" اب آخر میں یہ پورا گانا پڑھیں، اور آپ خود بتائیں: ترے ماتھے کی بندیا چمکتی رہے ترے ہاتھوں کی مہندی مہکتی رہے ترے جوڑے کی رونق سلامت رہے تیری چوڑی ہمیشہ کھنکتی رہے مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری سدا خوش رہو تم، دعا ہے ہماری تمہارے قدم چومے یہ دنیا ساری مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری تمہارے لیے ہیں بہاروں کے موسم نہ آئے کبھی زندگی میں کوئی غم ہمارا ہے کیا یار، ہم ہیں دیوانے ہماری تڑپ کو کوئی بھی نہ جانے ملے نہ تمہیں عشق میں بے قراری سدا خوش رہو تم، دعا ہے ہماری مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری کہ جنموں کے رشتے نہیں توڑے جاتے سفر میں نہیں ہمسفر چھوڑے جاتے نہ رسم و رواجوں کو تم بھول جانا جو لی ہے قسم تو اسے تم نبھانا کہ ہم نے تو تنہا عمر ہے گزاری سدا خوش رہو تم، دعا ہے ہماری مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری جا! میں نے بھی پیار کیا ہے… ہاں، میں نے بھی پیار کیا ہے… اب بولیے... یہ رخصتی کا گانا ہے؟ یا پھر ایک عاشق کا آخری سلام؟ عجیب پاگل لوگ ہیں ہم *BUBBLE GUM* 🌸♥️✨
😂 👍 😅 9

Comments