Iran Update (اردو)
Iran Update (اردو)
June 14, 2025 at 12:12 PM
*رہبر انقلاب اسلامی کا ٹی وی پیغام* بسم اللہ الرحمن الرحیم عزیز اور عظیم قومِ ایران کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری عزیز شخصیات، سرداروں اور سائنسدانوں کی شہادت – جو بلاشبہ سب کے لیے ایک بھاری صدمہ ہے – اور بعض عام شہریوں کی شہادت پر، ایرانی قوم اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہم دعا گو ہیں کہ ان شاء اللہ خداوند متعال ان کے درجات بلند کرے اور ان کی پاکیزہ ارواح کو اپنی خاص رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ 🔹اور اب وہ بات جو میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں، یہ ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک بڑی غلطی کی ہے، ایک بہت بڑا جرم کیا ہے، اور ان شاء اللہ اس کا انجام اسے تباہ و برباد کر دے گا۔ ایرانی قوم اپنے عظیم شہداء کے خون کو نظرانداز نہیں کرے گی، اور اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہے گی۔ ہماری مسلح افواج تیار ہیں، اور ملک کے تمام ذمہ داران اور عوام کی تمام اقسام، مسلح افواج کے پشت پر کھڑے ہیں۔ آج ملک کے تمام مختلف سیاسی دھڑوں اور مختلف طبقات نے یکساں پیغامات دیے ہیں۔ سب اس بات کا احساس رکھتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی خبیث، رذیل، اور دہشتگرد شناخت کے خلاف قوت کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔ 🔹قوت کے ساتھ عمل ہونا چاہیے اور ان شاء اللہ قوت کے ساتھ عمل ہوگا۔ ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ان کی زندگی ضرور تلخ ہو جائے گی۔ یہ نہ سمجھیں کہ حملہ کر کے معاملہ ختم کر دیا۔ نہیں، جنگ کا آغاز انہوں نے کیا ہے، ہم انہیں یہ اجازت نہیں دیں گے کہ اتنے بڑے جرم کے بعد سلامت بچ نکلیں۔ یقیناً، اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج اس خبیث دشمن پر سخت ضربیں لگائیں گی۔ قوم ہمارے ساتھ ہے، مسلح افواج کے ساتھ ہے، اور اسلامی جمہوریہ، ان شاء اللہ، صیہونی حکومت پر غالب آئے گی۔ 🔹عزیز قوم یہ بات جان لے، یقین رکھے، اور دل مطمئن رکھے کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VarusmuK5cDKf86b760M

Comments