
Jamaat ul Muslimeen
June 17, 2025 at 10:43 AM
بسم الله الرحمٰن الرحیم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معزز والدین/ سرپرست
تمام تعریفیں اللہ رب العالمين کو زیبا و سزاوار ہیں کہ جس نے انسان کو قلم کے ذریعے وہ کچھ سکھایا جس سے وہ ناواقف تھا۔
لاتعداد درود و سلام احمد مجتبی محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر جنھیں اللہ رب العالمين نے معلم کتاب و حکمت بنایا۔
ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو سیرت النبی صلّی اللہ علیہ وسلّم، سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق اسکول کی تعطیلات میں آگاہی فراہم کرنے اور منتخب دعائیں، آداب اسلامی سکھانے اور جماعت المسلمین کی دعوت کے بنیادی نکات پر مشتمل کتابچوں سے ایک کورس ترتیب دیا گیا ہے
جس کا آغاز بروز ہفتہ 21 جون 2025ء بعد نماز عصر مسجد المسلمین عزیز آباد میں کیا جا رہا ہے امید واثق ہے کہ آپ اپنے بچوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ بزم تربیت اطفال کورس میں شرکت کرنے کے سلسلے میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔
دن: ہفتہ اور اتوار
عمر کی حد: 7 تا 13 سال
مذکوره کورس میں شمولیت کے لیے درج ذیل لنک میں موجود رجسٹریشن فارم پر کرتے ہوئے بچوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیجیے۔ نوازش
🔗 https://forms.gle/uwUSKAopeMTWuyms5
اللہ تعالٰی ہمیں اس کی رضا کے لیے علم دین سیکھنے، سکھانے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین
سید زین العابدین
مدير جامعة المسلمین
17 جون 2025ء
20 ذوالحجہ 1446ھ
❤️
♥
10