
Jamaat ul Muslimeen
998 subscribers
About Jamaat ul Muslimeen
قَالَ : تَلْزَمُ " جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ " وَإِمَامَهُمْ ، قُلْتُ : فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ جَمَاعَةٌ وَلَا إِمَامٌ ؟ ، قَالَ : فَاعْتَزِلْ تِلْكَ الْفِرَقَ كُلَّهَا اردو ترجمہ : آپ ﷺ نے فرمایا کہ "جماعت المسلمین" اور اس کے امام کو لازم پکڑنا، میں نے عرض کیا اگر جماعت نہ ہو اور نہ اس کا کوئی امام ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر تمام فرقوں سے اپنے آپ کو الگ رکھنا English Translation : Rasool Ullah Sallallaaho Alaihi Wasallam said : "Adhere to "Jamaat-ul-Muslimeen" and their Imam." I said, "If there is neither a Jamaat nor an Imam?". Rasool Ullah Sallallaaho Alaihi Wasallam said : "Keep away from all sects" Sahih Bukhari (Hadees : 7084, 3606), Sahih Muslim (Hadees : 4784 (intl. : 1847))
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

بسم الله الرحمٰن الرحیم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته معزز والدین و سرپرست حضرات! تمام تعریفیں اس اللہ ربّ العالمین کے لیے ہیں جس نے انسان کو قلم کے ذریعے وہ کچھ سکھایا جس سے وہ ناآشنا تھا۔ اور بے شمار درود و سلام نبی رحمت، احمد مجتبیٰ، محمد مصطفیٰ ﷺ پر، جنہیں اللہ تعالیٰ نے معلمِ کتاب و حکمت بنا کر بھیجا۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ملتِ اسلامیہ کے نونہالوں کی دینی تربیت اور سیرتِ نبوی ﷺ سے آشنائی کے لیے ایک بابرکت موقع عطا فرمایا۔ *بزمِ تربیتِ اطفال* کے عنوان سے ایک خصوصی دینی تربیتی کورس ترتیب دیا گیا ہے، جس میں: * سیرت النبی ﷺ * سیرت صحابہ کرام رضی اللہ * منتخب مسنون دعائیں * آدابِ اسلامی * اور جماعت المسلمین کی دعوت کے بنیادی نکات پر مبنی کتب و کتابچوں سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ 📍 آغاز: بروز ہفتہ، 21 جون 2025ء نماز عصر کے بعد مقام: مسجد المسلمین، عزیز آباد ایام: ہفتہ اور اتوار عمر کی حد: 7 تا 13 سال ⚠️ اہم اطلاع: اس کورس میں شمولیت کے لیے آن لائن کلاسز کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ ایسے طلبہ بھی فائدہ اٹھا سکیں جو مسجد میں حاضری نہیں دے سکتے۔ آن لائن شرکاء کے لیے زوم یا دیگر پلیٹ فارم کی تفصیلات رجسٹریشن کے بعد فراہم کی جائیں گی، إن شاء اللہ۔ 📌 رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر معلومات فراہم کریں: 🔗 https://forms.gle/uwUSKAopeMTWuyms5 ہم پر امید ہیں کہ آپ اپنے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے اس بابرکت کورس میں شرکت کو یقینی بنائیں گے اور مستقل مزاجی سے معاونت فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں محض اپنی رضا کے لیے علمِ دین سیکھنے، سکھانے، اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس عمل کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین سید زین العابدین مدیر جامعة المسلمین 19 جون 2025ء 22 ذوالحجہ 1446ھ

بسم الله الرحمٰن الرحیم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته معزز والدین/ سرپرست تمام تعریفیں اللہ رب العالمين کو زیبا و سزاوار ہیں کہ جس نے انسان کو قلم کے ذریعے وہ کچھ سکھایا جس سے وہ ناواقف تھا۔ لاتعداد درود و سلام احمد مجتبی محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر جنھیں اللہ رب العالمين نے معلم کتاب و حکمت بنایا۔ ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو سیرت النبی صلّی اللہ علیہ وسلّم، سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق اسکول کی تعطیلات میں آگاہی فراہم کرنے اور منتخب دعائیں، آداب اسلامی سکھانے اور جماعت المسلمین کی دعوت کے بنیادی نکات پر مشتمل کتابچوں سے ایک کورس ترتیب دیا گیا ہے جس کا آغاز بروز ہفتہ 21 جون 2025ء بعد نماز عصر مسجد المسلمین عزیز آباد میں کیا جا رہا ہے امید واثق ہے کہ آپ اپنے بچوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ بزم تربیت اطفال کورس میں شرکت کرنے کے سلسلے میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔ دن: ہفتہ اور اتوار عمر کی حد: 7 تا 13 سال مذکوره کورس میں شمولیت کے لیے درج ذیل لنک میں موجود رجسٹریشن فارم پر کرتے ہوئے بچوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیجیے۔ نوازش 🔗 https://forms.gle/uwUSKAopeMTWuyms5 اللہ تعالٰی ہمیں اس کی رضا کے لیے علم دین سیکھنے، سکھانے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین سید زین العابدین مدير جامعة المسلمین 17 جون 2025ء 20 ذوالحجہ 1446ھ

بسْـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنٍ الرَّحِيم *سنت کی اہمیت – حقیقی اطاعت کا راستہ | شیخ عبد الواجد | تزکیہ جون 2025* تزکیہ جون 2025 کے سلسلے میں شیخ عبد الواجد (ناظم تبلیغ، جماعت المسلمین) کا یہ خطاب "سنت کی اہمیت" ہمیں اطاعتِ رسول ﷺ کی حقیقت اور اللہ کے رسول ﷺ کی سنت پر عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے سنت پر عمل صرف ظاہری پیروی نہیں، بلکہ دل کی گہرائیوں سے تسلیم و رضا کا اظہار ہے۔ یہ بیان ہر اس شخص کے لیے ہے جو اپنی زندگی کو سیرتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کا خواہاں ہے۔ 📅 تاریخ: یکم جون 2025 📍 مقام: رائل بال روم، سیکٹر 11-A، نارتھ کراچی 🔗 https://youtu.be/EnLZxuHQdnA?si=6xY8FkGqWSaYHj_g

مسجد المسلمین گلبہار سے براہِ راست: درسِ قرآن و احادیث بعنوان الله سے محبت 🎙مدرس: جناب اسدالله صاحب وعظ و نصیحت: سید زین العابدین صاحب امام جماعت المسلمین 📅 Date: May 20, 2025 https://www.facebook.com/share/v/1F13YMJjBV/?mibextid=wwXIfr

*موبائل ایڈکشن: خاموش تباہی اور اصلاح کا راستہ | سنین حسن | تزکیہ مئی 2025* اس گفتگو میں سنین حسن صاحب نے موبائل ایڈکشن جیسے سنگین مسئلے پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ گفتگو کے اہم نکات: خود احتسابی کے سوالات ایڈکشن کیا ہے اور یہ کیوں لاحق ہوتی ہے؟ موبائل ایڈکشن کی 3 نمایاں علامات اس لت سے جنم لینے والی معاشرتی و اخلاقی برائیاں ایڈکشن سے بچنے کے عملی راستے والدین کے لیے 5 نکاتی رہنمائی: کس طرح بچوں کو اس لت سے بچائیں، اور خود ایک رول ماڈل بنیں بچوں کے لیے 3 عملی اقدامات: اپنے استعمال کو قابو میں لانا اور بامقصد زندگی کی طرف بڑھنا آخر میں انہوں نے حقیقی تربیت کا تصور پیش کیا: کہ بچے اپنی نیتوں میں خالص ہوں، اختیار کو درست استعمال کریں، اور زندگی کے کسی بڑے مقصد کے لیے جینے کا جذبہ پیدا کریں۔ یہ تقریر ہر اس فرد کے لیے ہے جو اپنی یا اپنے بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی چاہتا ہے۔ https://youtu.be/HO1BjoBVcm4

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم* *اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ* 🔰 *_تفھیم الاسلام کورس_* 🔰 _*ان شاء اللّٰهُ العزیز*_ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران جماعت المسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی میں تین مختلف مقامات پر دو ماہ پر مشتمل کورس ایک دینی کورس کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کا مقصد دین اسلام کے اہم امور کے متعلق آگاہی،عمل ، کردارکی اصلاح اور اخلاقی تربیت ہے۔ تفصیل: کورس کا نام: تفھیم الاسلام مدت: 25 مٸی تا 10 اگست کلاس کا دورانیہ: 2 سے 3 گھنٹے / ہفتہ میں 2 دن مقام/ استاذہ: ملیر، مرکز جماعت المسلمین *استاذہ: عالمہ ومدرسہ جنابہ رافعہ بنتٍ مجاہد* کوثر نیازی *استاذہ: عالمہ ومدرسہ جنابہ اسماء بیگم صاحبہ* نارتھ کراچی *استاذہ:عالمہ ومدرسہ جنابہ ثناء فردوس صاحبہ* داخلہ کی اہلیت: 15 سال سے بڑی لڑکیاں وخواتین جو اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہوں۔ جماعت کی خواتین کے لیۓ یہ کورس بناء کسی فیس کے فری کروایا جارہا ہے، مخصوص نشستوں پرپہلے آنے والی طالبات کو داخلے دیۓ جاٸیں گے۔ لہذا جلد داخلہ فارم پر کرکے ارسال کریں۔ یہ کورس امام جماعت المسلمین کی زیر نگرانی ہوگا ، طالبات کو اسناد بھی دی جاٸیں گی۔ ان شاء اللّٰه جزاکم اللّٰه خیراإ جماعت المسلمین شعبہ خواتین