
Real NEWS
June 15, 2025 at 05:25 AM
عورت ماں،بہن،بیٹی اور بیوی جیسے 04 مقدس رشتوں کا نام ہے ،
وکیل صاحب کے ان الفاظ سے ان مقدس رشتوں کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس صاحبہ کے مرتبے کی بھی توہین ہے ،
اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا جو اس سے پہلے کسی معاشرے میں حاصل نہیں تھا۔ قبل از اسلام، کئی معاشروں میں عورت کو حقیر سمجھا جاتا تھا اور بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے جیسے شرمناک رواج بھی موجود تھے۔ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے عزت و عظمت عطا کی اور اسے بنیادی حقوق فراہم کیے۔ قرآن اور سنت نے عورت کو ایک مکمل انسان قرار دیا ہے جو مردوں کے برابر ہے۔
آج کی عورتیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ وہ ڈاکٹر، انجینئر، استاد، سیاست دان، اور فوج جیسے اہم شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ پاکستان میں بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو جیسی خواتین نے اعلیٰ سیاسی عہدے سنبھالے ہیں۔میڈم مریم نواز وزیراعلی پنجاب ہیں اسی طرح جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر جیسی شخصیات عدالتی اور فوجی میدان میں خواتین کے لیے رول ماڈل بنی ہیں۔

❤️
👍
2