URDU NOTES OFFICIAL CHANNEL
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 18, 2025 at 04:08 AM
                               
                            
                        
                            الفاظ *لکھے* جاتے ہیں ،
    الفاظ *پڑھے* جاتے ہیں ،
     الفاظ *بولے* جاتے ہیں ،
       الفاظ *گڑھے* جاتے ہیں
         الفاظ *تولے* جاتے ہیں ،
           الفاظ *ٹٹولے* جاتے ہیں ،
             الفاظ *کھنگالے* جاتے ہیں ،
               ... اس طرح
الفاظ *بنتے* ہیں ،
 الفاظ *سنورتے* ہیں ،
  الفاظ *بہتر* ہوتے ہیں ،
   الفاظ *نکھرتے* ہیں ،
    الفاظ *ہنساتے* ہیں ،
     الفاظ *مناتے* ہیں ،
      الفاظ *رلاتے* ہیں ،
       الفاظ *مسکراتے* ہیں ،
         الفاظ *گدگداتے* ہیں ،
           الفاظ *میٹھے* ہوتے ہیں
               ... اتنا ہونے کے بعد بھی
الفاظ *چبھتے* ہیں ،
 الفاظ *بکتے* ہیں ،
  الفاظ *روٹھتے* ہیں ،
   الفاظ *چوٹ* دیتے ہیں ،
    الفاظ *تاو* دیتے ہیں ،
     الفاظ *لڑتے* ہیں ،
      الفاظ *بکھرتے* ہیں ،
       الفاظ *جھگڑتے* ہیں ،
        الفاظ *بگڑتے* ہیں
         الفاظ *لرزتے* ہیں
               ... لیکن
الفاظ کبھی *مرتے* نہیں 
 الفاظ کبھی *تھکتے* نہیں 
  الفاظ کبھی *رکتے* نہیں 
               ... اس لیے 
الفاظ سے *کھیلیں* نہیں 
 بغیر سوچے سمجھے *بولیں* نہیں
    الفاظ کا *احترام* کریں
      الفاظ پر *غور* کریں
        الفاظ کو *پہچان* دیں
          الفاظ کو اونچی *اڑان* دیں      
             الفاظ کو *جذبات* دیں
               ان سے ان کی *بات* کریں،
                 الفاظ *ایجاد* کریں
               ... کیونکہ
الفاظ *قیمتی* ہیں
   زبان سے الفاظ *تول* کے بولیں 
    الفاظ میں *دھار* ہوتی ہے
      الفاظ بہت *اچھے* ہوتے ہیں
   
اور
               ... حقیقت یہ ہے کہ
الفاظ
  کی 
    بھی
      اپنی 
         ایک دنیا🌎 ہے۔  
                     *الفاظ کو*
                     *عزت دیں*.
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                    
                                        5