علم القرءان والحدیث
علم القرءان والحدیث
June 14, 2025 at 03:05 PM
*خود کفیل تعلیم ؛ وقت کی ضرورت !* ــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــ بندے کے پاس علم و فن کی کمی نہ ہو ، مگر معاشی غیر استقلالی ہو ؛ تو وہ دقتوں اور مشقتوں سے گھری ہوئی زندگی گزارتا ہے ، إلا ماشاءاللہ! ہمارے بزرگان دین کے نام کا لاحقہ ملتا ہے : جصاص {جونا بنانے والا / فروخت کرنے والا } ، بزاز{ پارچہ فروش } ، عطار { عطر فروش} ، قطان { روئی کا تاجر } ، طحان { چکی چلانے والا} ، *یہ سب ان کے حرفے اور پیشے پر دال ہیں ،* انھوں نے خود کفیل تعلیم حاصل کی اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب و تعلیم دی ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ طالب علم دین کے ہاتھ میں تعلیم کے ساتھ، معاشی استحکام کے لیے کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سکھا دیا جائے ، موجودہ تعلیمی نصاب میں تعلیم ضرور ہے ، مگر *” خود کفیلی نہیں ، بل کہ ” خود ثقیلی “* تعلیم ہے ؛ کہ بندہ اپنی نگاہ میں بھی خود کفیل نہیں بن پاتا ہے، ذریعہ معاش کے لیے آج جتنے ذرائع ہیں ، پہلے اتنے نہیں تھے ، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کے دور میں بگڑنے کے بھی ذرائع میں کمی نہیں ہے ، ایسے میں جب کوئی بندہ ہمیں آٹھ دس سال دے ؛ تو یہ ضرور ہونا چاہیے کہ اسے ہم اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں ؛ اسے کھڑا ہونے کے لیے قوم کے نکڑوں پر نہ چھوڑیں ؛ نہیں تو وہ دین سیکھ کر اپنی دنیا آباد کرنے کی فکر میں رہے گا ، اور لوگوں کو شریعت کے مطابق نہیں ، بل کہ شریعت کو لوگوں کے موافق بیان کرے گا ۔ ــــــــــــــــــ *شاداب برکاتی مصباحی* ١٨ ؍ ذو الحجہ ، ١٤٤٦ ھ، بعد مغرب ١٤ ؍ جون ، ٢٠٢٥ م
❤️ 👍 2

Comments