
علم القرءان والحدیث
June 17, 2025 at 03:27 PM
*ماہرین صحت چینی کو سفید زہر قرار دیتے ہیں*
سفید چینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ موٹاپے، ذیابیطس، دل کے امراض، دانتوں کی خرابی اور جگر کی چربی جیسے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ چینی جسم میں سستی، کمزوری اور وقت سے پہلے بڑھاپا بھی لا سکتی ہے۔
اس کے مقابلے میں براؤن شکر (گُڑ یا شکر) ایک بہتر متبادل ہے کیونکہ یہ کم پراسیس شدہ ہوتی ہے اور اس میں قدرتی معدنیات جیسے آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔ براؤن شکر توانائی کا قدرتی ذریعہ ہے اور ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اگرچہ اسے بھی اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے، لیکن *سفید چینی کی نسبت یہ ایک صحت بخش متبادل ضرور ہے۔*
