Muhammad Tahir Aybak
Muhammad Tahir Aybak
June 4, 2025 at 02:25 PM
اسلام آباد انتظامیہ نے قانون و انصاف کی تمام حدود عبور کر لی ہیں۔ گزشتہ روز حمیرہ طیبہ و دیگر کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود، (مجسٹریٹ) اے سی سٹی ماہین صاحبہ نے تاحال روبکار پر دستخط نہیں کیے، تاکہ معاملے کو مزید لٹکایا جا سکے۔ ہمارے وکلاء کی ایک بڑی تعداد کل بھی مجسٹریٹ صاحبہ کا انتظار کرتی رہی، اور آج صبح سے ان کے دفتر کے باہر موجود ہے، مگر اے سی ماہین صاحبہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ خواتین اور نوجوانوں کی رہائی کو روکا جا سکے۔ اسلام آباد شاید دنیا کا واحد شہر ہے جہاں مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ، مقامی حکومت، اور ترقیاتی اداروں سمیت کئی ریاستی اختیارات کمشنر، ڈی سی، اور اے سی صاحبان کے ہاتھ میں مرکوز ہیں۔ یہ آمریت (Authoritarianism) کی بدترین مثال ہے، اور آج ان اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اسلام آباد انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔
Image from Muhammad Tahir Aybak: اسلام آباد انتظامیہ نے قانون و انصاف کی تمام حدود عبور کر لی ہیں۔ گزشت...
❤️ 👍 3

Comments