
Muhammad Tahir Aybak
58 subscribers
About Muhammad Tahir Aybak
ان بطش ربک لشدید
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

الحمد اللہ ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والے طمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گوہر نکلے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینیئر رہنما اظہر اسلام کی موت کی سزا کالعدم، فوری رہائی کا حکم، اظہر اسلام کو بھارت پھٹو حسینہ واجد نے سنہ 1971 کی پاکستان کا ساتھ دینے پر سزائے موت سنائی تھی۔


الحمد اللہ: شدید گرمی کے موسم میں جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن میدان میں لورالائی کے مختلف محلوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت پانی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ پانی علی بھائی اور محمد امین فیملی کی جانب سے اپنے مرحومین عزیز الرحمن مرحوم اور مرحومہ نسیم جہان صاحبہ کے ایثال ثواب کے لئے سپانسرڈ کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے آمین آپ بھی اپنے پیاروں کے ایثال ثواب کے لئے 1700 روپے سے ایک ٹینکی پانی پیاسوں کو پلا سکتے ہیں۔ ابھی ڈونیٹ کریں: ایزی پیسہ اکاؤنٹ 03023852804 دوست محمد #لورالائی #پانی #الخدمت_فاؤنڈیشن #مفت_پانی #محلہ #حل_صرف_جماعت_اسلامی

اے اللہ! یہ جمعہ ہمارے لیے رحمت، مغفرت اور قبولیت کا دن بنا دے۔ ہمارے دلوں کو سکون دے، ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرما، ہمارے گناہوں کو معاف کر دے، اور ہماری زندگیوں کو خیر، برکت، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین، یا ربّ العالمین! 🤲 ❤️

لُوگوں کا شِکوہ نہ کرو بلکہ خُود کو بدلو، پاؤں کو مٹی سے بَچانے کا طریقہ جوتا پہننا ہے نہ کہ سارے شہر میں قالین بِچھانا۔❣️


اس کو کہتے ہیں ایم پی اے اس کو کہتے ہیں عوامی لیڈر انجینئر عبدالمجید بادینی جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار سے جماعت اسلامی کے ایم پی اے ہیں اور پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ ڈی جی ڈپارٹمنٹ ہیں آج ان کے دفتر میں ایک بزرگ آئے ہیں جو اونچی آواز سے ابت نہیں کرسکتا تھا تو انجینئر عبدالمجید بادینی ❣️ نے کھڑے ہوکر اس کے منہ سے کان لگا کر بزرگ کی بات سنی بادینی صاحب ہمیں آپ پر فخر ہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھیں آمین #حل_صرف_جماعت_اسلامی


جامع مسجد الفلاح مرکز جماعت اسلامی لورالائی میں نماز عید الاضحٰی 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔ انشاءاللہ


اسلام آباد انتظامیہ نے قانون و انصاف کی تمام حدود عبور کر لی ہیں۔ گزشتہ روز حمیرہ طیبہ و دیگر کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود، (مجسٹریٹ) اے سی سٹی ماہین صاحبہ نے تاحال روبکار پر دستخط نہیں کیے، تاکہ معاملے کو مزید لٹکایا جا سکے۔ ہمارے وکلاء کی ایک بڑی تعداد کل بھی مجسٹریٹ صاحبہ کا انتظار کرتی رہی، اور آج صبح سے ان کے دفتر کے باہر موجود ہے، مگر اے سی ماہین صاحبہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ خواتین اور نوجوانوں کی رہائی کو روکا جا سکے۔ اسلام آباد شاید دنیا کا واحد شہر ہے جہاں مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ، مقامی حکومت، اور ترقیاتی اداروں سمیت کئی ریاستی اختیارات کمشنر، ڈی سی، اور اے سی صاحبان کے ہاتھ میں مرکوز ہیں۔ یہ آمریت (Authoritarianism) کی بدترین مثال ہے، اور آج ان اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اسلام آباد انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔


الحمد اللہ! ہم اپنے حصے کے دئیے جلا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں لورالائی کے معروف سماجی و مذہبی شخصیت پروفیسر مولانا حکیم عبد الکریم صاحب نے اہل غزہ کے لئے مبلغ ایک لاکھ روپے مرکز جماعت اسلامی لائے تھے اور کہا کہ یہ رقم غزہ کے مظلوموں تک پہنچا دیں۔ اس کے علاؤہ پہلے سے لورالائی کے عوام نے 28000+ روپے جماعت اسلامی کو دئیے تھے جو کہ آج یکمشت 1٫28٫870 (ایک لاکھ اٹھائیس ہزار آٹھ سو ستر) روپے کوئٹہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے فلسطین فنڈ میں ہم نے جمع کرا دئیے خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا #الخدمت_فاؤنڈیشن #حل_صرف_جماعت_اسلامی #لورالائی #جماعت__اسلامی #غزہ
