
BISP Pakistan
May 20, 2025 at 05:01 PM
*📌بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لئے رقم میں اضافے کا فیصلہ ،اب کتنے پیسے ملیں گے*
اسلام آباد وفاقی حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں بی آئی ایس پی کے لیے 716 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، بی آئی ایس پی کے بجٹ میں موجودہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی رقم جنوری 2026 سے بڑھائی جائے گی،
ذرائع کے مطابق سہ ماہی رقم اگلے سال جنوری سے 13،500 روپے سے بڑھا کر 14،500 روپے کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دس ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار پانچ سو روپے کردی گئی تھی.
👍
❤️
🙏
😂
😮
69