BISP Pakistan
BISP Pakistan
June 18, 2025 at 05:22 AM
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بینظیر ہنر مند پروگرام کے نام سے ایک انقلابی اقدام کا آغاز کررہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحقین کو خود انحصاری اور پائیدار روزگار کے لیے ہنر مندانہ تربیت سے لیس کرنا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ایک جامع اور منظم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری 21 جون 2025 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا باقاعدہ اجراء کریں گے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کی۔شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی صرف مالی امداد تک محدود نہیں رہا۔ اب ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ہنر دے کر، انہیں باوقار طریقے سے غربت سے نکالنے میں مدد دیں گے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی جناب عامر علی احمد نے بھی سیشن سے خطاب کیا اور پروگرام کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی، بی آئی ایس پی کے جامع، شواہد پر مبنی اور عوام پر مبنی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
👍 ❤️ 🙏 49

Comments