
Balochistan Point News📡
June 17, 2025 at 03:46 PM
*جاسوسہ جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی… اور بیویوں کی زبان سے شوہروں کو مروایا!*
کیتھرین پیریز شکدام — ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے اسلام قبول کیا اور علانیہ تشیع اختیار کر لیا۔
اس نے ایرانی انقلاب کی تعریف کی، ولایتِ فقیہ کی حمایت کی،
یہاں تک کہ اس کے مضامین ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے لگے۔
لیکن یہ سب محض نقاب تھے…
درحقیقت، اس کے پیچھے موساد کی آنکھیں چھپی تھیں،
جو ایرانی نظام کے اندر سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں۔
کیتھرین کسی عام جاسوس کی طرح ایران میں داخل نہیں ہوئی،
بلکہ وہ ایک لکھاری، صحافی اور مفکر کے طور پر سامنے آئی۔
اس نے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں، پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بیٹھکیں جمائیں،
ابراہیم رئیسی سے ملی،
اور "صحافتی تحقیق" کے پردے میں حساس علاقوں کا دورہ کیا۔
مگر سب سے خطرناک محاذ تھا: خواتین کے نجی محفلیں۔
وہ ایرانی اعلیٰ حکام، فوجی افسران اور سائنسدانوں کی بیویوں کے قریب ہوئی،
ان سے قریبی تعلقات بنائے،
ان کا دل جیتا یہاں تک کہ وہ اسے اپنی جیسی ایک "بہن" سمجھنے لگیں۔
پھر وہ اپنے شوہروں کی ذاتی زندگی، رہائش، سفر، سیکیورٹی اور روزمرہ کے معمولات تک کی باتیں

🖐
😢
😮
👍
🌶️
😂
14