
Balochistan Point News📡
June 17, 2025 at 05:04 PM
سابق سیکریٹری خزانہ و صحت، چیئرمین BRA نورالحق بلوچ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی تعینات
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے سینئر بیوروکریٹ اور بی ایس-20 کے افسر جناب نورالحق بلوچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ اس تقرری کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ سیکرٹریٹ نے 16 جون 2025 کو جاری کیا۔ ان کی تعیناتی وزارت میری ٹائم افیئرز کے تحت ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
نورالحق بلوچ اس سے قبل بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ صوبائی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری صحت جیسے کلیدی انتظامی عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف محکمانہ مناصب پر فائز رہے، اور گورننس، مالیاتی نظم و ضبط، اور پالیسی سازی میں ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔
یہ تقرری وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے کی گئی ہے اور اسے گوادر پورٹ کے نظم و نسق اور ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

❤️
👍
3