
Balochistan Point News📡
June 17, 2025 at 05:06 PM
*تہران پر ’قابل ذکر‘ حملے متوقع، اسرائیلی وزیر دفاع*
*اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی دارالحکومت پر بڑے پیمانے پر نئے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے اہم مقامات کو جلد نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔*
*کاٹز نے منگل کے روز وسطی اسرائیل میں ایک ایرانی میزائل حملے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہم آج تہران میں بہت اہم اہداف پر حملہ کریں گے۔‘*
*انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کا فارسی بولنے والا ترجمان جلد ہی تہران کے شہریوں کو انخلا کی نئی ہدایت جاری کرے گا۔*
*کاٹز نے اعلان کیا، ’’ہم ایران کو بھاری ضربیں لگانا جاری رکھیں گے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا پورا جوہری انفراسٹرکچر اسرائیلی حملوں کا ہدف ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کی جوہری صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے، تو انہوں نے کہا، ’’بہت مثبت اشارے‘‘ موجود ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر فردو جوہری تنصیب گاہ کی زیر زمین یورینیم کی افزودگی کی سہولت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک مسئلہ ہے، جس سے یقینی طور پر نمٹا جائے گا۔‘*
*کاٹز نے یہ بھی کہا کہ ’’تہران کے علاقے میں دس سے زائد جوہری اہداف‘‘ تباہی کے دہانے پر ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔*
*جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں توقع ہے کہ امریکہ اس تنازعے میں شامل ہو گا، تو اسرائیلی وزیر دفاع نے جواب دیا، ’’اسرائیلی ریاست یہ جنگ اپنی فوجی طاقت سے لڑ رہی ہے۔*
*انہوں نے کہا کہ فی الوقت امریکہ کا کردار اسرائیل کے دفاع تک محدود ہے۔ تاہم ان کے بقول، ’’امریکہ جو بھی فیصلہ کرے گا، وہ قابل احترام ہو گا، اور ہم کسی بھی حمایت کے لیے شکر گزار ہیں*
*کاٹز نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ جنگ صرف اسی وقت ختم ہو گی، جب اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کر لے گا*
👎
😂
2