Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 17, 2025 at 06:07 PM
*مستونگ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام شدید مشکلات کا شکار* مستونگ (نمائندہ خصوصی) – مستونگ سٹی میں گزشتہ دو روز سے کیسکو (KESCO) کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ مغرب کے بعد رات 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک بجلی بند کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے بجلی غائب رہتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 30 منٹ کی مختصر فراہمی کے بعد دوبارہ بجلی کی کٹوتی کر دی جاتی ہے، اور بالآخر رات 12 بجے باقاعدہ شیڈول کے تحت بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث ہر طرف اندھیرا چھا جاتا ہے جس سے نہ صرف روزمرہ زندگی مفلوج ہو جاتی ہے بلکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں بزرگ، بچے اور مریض سب پریشان ہیں۔ عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو بلوچستان سید یوسف شاہ اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے مطالبہ کیا ہے کہ: 🔹 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے 🔹 دو سے ڈھائی گھنٹے کی غیراعلانیہ بندش کے بدلے میں اضافی دو گھنٹے بجلی فراہم کی جائے 🔹 شہریوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع دیا جائے عوام نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
👍 😢 3

Comments