
Balochistan Point News📡
June 17, 2025 at 06:21 PM
کچھی۔ سابق جعلی وزیر کے الزامات ان کے اپنے کردار کی عکاسی کرتے ہیں کچھی میں قبضہ گیری دہشتگردی بدامنی اور ڈاکہ زنی اسی کی پیداوار ہے فارم 47 کے دعویدار نے خود کبھی فارم 45 پر منتخب نہیں ہو پائے چور دروازے سے عوام پر مسلط شخص سابق وزیر کے الزامات کی حقیقت عیاں ہے۔ میر فرید رئیسانی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے گزشتہ دنوں ایک غیر منتخب سابق صوبائی وزیر کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں شکست کے بعد موصوف کی یاداشت کمزور پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے وہ کچھی کی عوام کو لولی پاپ کے سرگم سنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں فارم 47 کا دعویدار دراصل خود کبھی فارم 45 پر منتخب ہونے کے بجائے ہمیشہ دھونس دھاندلی اور چور دروازے کا سہارا لے کر عوام پر مسلط کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی پر بدامنی کی سرپرستی کا الزام لگانے سے قبل اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس شخص کاماضی اور حال گواہ ہیں کہ کچھی میں دہشتگردی بدامنی غنڈا گردی خونریزی شریف لوگوں کی زمینوں پر قبضے سرکاری ملازمین اور دفاتر پر چڑھائی کے علاوہ سرعام بھتہ خوری جیسے جرائم اس کی تخلیق اور پیداوار ہیں انہوں نے یاد دلایا کہ جس طرح مشرف دور میں یار محمد رند نے اپنی انا کی تسکین کی خاطر اپنے مسلح جتھوں کے ہاتھوں سڑکوں اور بازاروں میں خون خرابے کے زریعے کئی بے گناہ افراد شہید کروائے اور سرکاری اختیارات کا فائدہ اٹھا کر کئی شریف اور کمزور افراد کی زمینوں پر قبضے جمانے اور سینکڑوں خاندانوں کو ان کے علاقوں اور گھروں سے بے دخل کردیا گیا یہ سب سیاہ کارنامے عوام کو اچھی طرح یاد ہیں جہاں تک حالیہ بدامنی کی لہر کا تعلق ہے ان حالات میں بھی اسی قوت کا ہاتھ ہے جو اپنے پالے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے موجودہ حکومت اور عوام کے منتخب ایم پی اے اور اس کی ٹیم کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے لیکن ایسے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر ان داغوں کو نہیں مٹایا جا سکتا یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے حلقے اور عوام کی رائے کو اولیت دی ہے اور بہت جلد ان سازشوں کو بے نقاب کر کے کچھی کو پرامن بنا کر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ اضلاع میں شامل کریں گے اور مستقبل قریب میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی محسن بلوچستان ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی فخر کچھی سینئر صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد خان مگسی کی قیادت میں نوجوانوں اور طلبہ کے لئے معیاری تربیت اور باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کچھی کو ایک جدید طرز تعمیر کا نمونہ بنا کر دم لیں گے
😂
❤️
🤔
4