Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 18, 2025 at 05:53 AM
*بلوچستان/ شدید گرمی الرٹ جاری* کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انتہائی گرم موسم کی انتباہ جاری کر دیا، کوئٹہ: بلوچستان متعدد اضلاع میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو گا، محکمہ موسمیات کوئٹہ: رواں ہفتے کے آخر تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا، محکمہ موسمیات کوئٹہ: اس دوران سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، صحبت پور، اور اوستہ محمد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات کچھی، ہرنائی، لسبیلہ، حب، خاران، پنجگور، کیچ، چاغی اور واشک بھی شدید گرمی کی زد میں رہے گا، محکمہ موسمیات کوئٹہ: جبکہ خضدار، سوراب، مستونگ، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو گا، محکمہ موسمیات قلعہ عبد اللہ، پشین ، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، لورالائی، دکی، ڈیرہ بگٹی، اور آواران میں بھی معمول سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے، محکمہ موسمیات کوئٹہ: جبکہ رخشان اور مکران ڈویژنز میں کبھی کبھار جھونکنے والی ریت کی دھول اڑتی ہواؤں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، محکمہ موسمیات کوئٹہ ڈویژن میں بھی ریتیلے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے گرمی سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کر دئیے، کوئٹہ: عوام، خاص طور پر بچے، بزرگ شہری اور خواتین کو احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کوئٹہ: شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان سورج کی روشنی سے خود کو محفوظ رکھے، پی ڈی ایم اے کوئٹہ: شہری اس دوران غیر ضروری گھروں سے نہ نکلے، پی ڈی ایم اے کوئٹہ: شہری گھروں سے نکلتے وقت ٹوپی اور چھتری کا استعمال کریں، پی ڈی ایم اے
🙏 1

Comments