Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 18, 2025 at 07:24 AM
*سری بیکری سیل* *حب میں ناقص کیک سے 8 افراد کی طبیعت ناساز, ضلعی انتظامیہ حب نے سِری بیکری کو سیل کر دیا گیا* حب: چند روز قبل حب کے علاقے میں سِری بیکری سے خریدے گئے کیک کھانے کے بعد بچوں سمیت آٹھ افراد کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے بیکری کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سر بلند خان کی زیر نگرانی تحصیلدار جہانگیر خان کاکڑ نے بیکری کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور ممکنہ طور پر غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر بیکری کو سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی صحت و سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ایسے تمام کاروبار جن کی سرگرمیاں عوامی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، ان کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
❤️ 1

Comments