Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 18, 2025 at 08:17 AM
*بلوچستان جیکب آباد : ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، جیکب آباد میں ریلوے ٹریک کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا:کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:* تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بولان پمپ کے قریب ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ سے چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ صدر تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دھماکے کی شدت کے باعث ٹریک پر گہرا گڑھا پڑ گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا خیز مواد ریلوے لائن کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جسے کسی مخصوص ٹرین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Comments