Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 18, 2025 at 10:22 AM
حب ڈیم سے کراچی کینال نامنظور: حب بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی قیادت میں تحریک کا آغاز حب: ساکران یکجہتی کمیٹی کے چیئرمین لالا مری نے حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ اقبال جاموٹ اور جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد اسلم مینگل سے ملاقات کی، جس میں حب ڈیم سے کراچی کے لیے مجوزہ کینال منصوبے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حب بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم مینگل کی قیادت میں باضابطہ طور پر اس منصوبے کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحریک کا مقصد بلوچستان کے آبی وسائل کے تحفظ اور حب ڈیم سے پانی کے غیر منصفانہ استعمال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ جنرل سیکرٹری اسلم مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے، اور حب ڈیم سے کراچی کے لیے اضافی کینال بنانا مقامی عوام کے حقوق پر صریحاً حملہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک آئینی، قانونی اور عوامی بنیادوں پر چلائی جائے گی لالا مری نے کہا کہ جیسے سندھ نے اپنے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے کینالوں کے خلاف آواز بلند کی، ویسے ہی اب بلوچستان بھی اپنا حق لے کر رہے گا۔ وکلاء برادری، سیاسی جماعتیں، طلباء تنظیمیں، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کو ساتھ ملا کر ایک بھرپور احتجاجی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ آئندہ دنوں میں ساکران، حب اور گردونواح میں ریلیاں، جلسے اور پریس کانفرنسز منعقد کی جائیں گی تاکہ عوامی شعور بیدار کیا جائے اور حکومت کو اس منصوبے سے باز رکھا جائے۔ تحریک کے قائدین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے آبی وسائل پر مقامی عوام کا پہلا حق تسلیم کیا جائے، اور حب ڈیم سے کراچی کے لیے کسی بھی قسم کی نئی کینال کی تعمیر فوری طور پر بند کی جائے۔
Image from Balochistan Point News📡: حب ڈیم سے کراچی کینال نامنظور: حب بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی ق...
🐭 👍 😂 3

Comments