ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
June 8, 2025 at 06:57 AM
*🍖 ’’قومی گوشت پالیسی 2025‘‘ کا اہم اعلامیہ!* تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *عید کے دن گوشت کھاتے وقت داخلی پالیسی میں توازن، صبر، اور قناعت* کو ضرور شامل کیا جائے۔ ورنہ خارجہ پالیسی (یعنی معدے کی راہداری) بلا ویزا احتجاج شروع کر سکتی ہے۔ 😷 زیادہ مصالحہ، ضرورت سے زائد کباب، اور "چَربی والے رشوت خور نوالے" نظامِ انہضام کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اور پھر *آئی ایم ایف سے پہلے* آپ کو *آئی-ایم-ایف یعنی "امّی، مولا، اور فرج"* کی طرف رجوع کرنا پڑے گا! 😂 یاد رہے: جو قومیں *قورمے میں ڈوب جائیں، اور نیند میں گڑبڑ کریں*، ان کے پیٹ میں *مہنگائی نہیں، ہچکیوں کی حکومت قائم ہو جاتی ہے!* 😆 لہٰذا: – گوشت اعتدال سے کھائیں – برف والے مشروب سے پرہیز کریں – اور ہر دوسرے نوالے کے بعد *"الحمدللہ"* ضرور کہیں، تاکہ برکت رہے، اور بیت الخلا سے اجلاس کی کال نہ آئے! 🚽 *وزارتِ اطلاعات و مسکراہٹ* *ڈائریکٹر جنرل: خوش رہو ڈویژن 🇵🇰* *سرپرستی: عوامی ہاضمہ و توازن اتھارٹی* پیشکش و تحریر ڈاکٹر محمد سلمان رفیق ٹیم آیڈمن مسکراہٹ🇵🇰 https://whatsapp.com/channel/0029VaGeImiADTOLfgjM7L40
😂 ❤️ 🏃‍♂ 👍 10

Comments