ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
June 14, 2025 at 12:54 PM
۔ *بطلِ اسلام حضرت موسیٰ بن نصیر رحمۃُ اللہ علیہ* آپ لنگڑے تھے، مگر بہت بارعب، صاحبِ رائے اور جانباز بہادر تھے۔ ایک بار سلیمان بن عبد الملک نے ان سے پوچھا کہ: "لڑائی کے وقت آپ کس چیز کی پناہ لیتے ہیں؟" انہوں نے فرمایا: "دُعا اور صبر کی۔" پھر پوچھا: "کون سا گھوڑا آپ نے ڈٹ کر لڑنے والا پایا؟" انہوں نے کہا: "اشقر، یعنی بھورے رنگ والا گھوڑا۔" پھر پوچھا: "آپ نے کسی قوم کو زیادہ سخت لڑنے والا دیکھا ہے؟" انہوں نے کہا: "ہر قوم کا اپنا انداز ہے، میں کس کس کا تذکرہ کروں؟" سلیمان بن عبد الملک نے کہا: "مجھے رومیوں کے بارے میں بتائیے۔" فرمایا: "وہ اپنے قلعوں میں شیر ہوتے ہیں، اپنے گھوڑوں پر عقاب بن جاتے ہیں، اور اپنی کشتیوں میں عورتیں بن جاتے ہیں۔ جب بھی موقع پاتے ہیں، اس کا فائدہ اُٹھاتے ہیں، اور جب مدِّمقابل کو غالب دیکھتے ہیں تو پہاڑوں میں جا چھپتے ہیں، اور پسپائی کو عار نہیں سمجھتے۔" پوچھا: "بربر کیسے ہیں؟" حضرت موسیٰ رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: "وہ لڑائی، بہادری، ثابت قدمی اور گھڑ سواری میں عربوں کے مشابہ ہیں، لیکن وہ لوگوں میں سب سے زیادہ دغا باز، یعنی عہد توڑنے والے ہیں۔" سلیمان بن عبد الملک نے پوچھا: "اندلس والے کیسے ہیں؟" انہوں نے فرمایا: "وہ ناز و نعمت میں پلے ہوئے شہزادے اور بزدلی سے پاک شہوار (اصیل گھوڑے) ہیں۔" پوچھا: "فرنگی کیسے ہیں؟" فرمایا: "ان کے پاس تعداد، بہادری، سختی اور جنگ کا پورا سازوسامان ہے۔" سلیمان بن عبد الملک نے پوچھا: "آپ کی جنگ کیسی رہی؟" فرمایا: "اللہ کی قسم! میں نے کبھی اپنا جھنڈا پیچھے ہٹتا نہیں دیکھا۔ میں چالیس سال کی عمر میں جنگوں میں کودا تھا، اب اسی سال کا ہوگیا ہوں مگر کبھی مسلمانوں کو شکست کھاتے نہیں دیکھا۔" پھر حضرت موسیٰ بن نصیر رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: "اے امیر المؤمنین! میں نے وہ دن دیکھے ہیں جب مالِ غنیمت کی کثرت کی وجہ سے ایک ہزار بکریاں ایک سو درہم کی، اور ایک اونٹنی دس درہم کی بکتی تھی، اور لوگ گائے کے پاس سے گزرتے تھے مگر اُسے دیکھتے تک نہ تھے۔ اور میں نے شاطر انگریز کو اُس کی بیوی بچوں سمیت پچاس درہم میں فروخت ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔"
❤️ 2

Comments