ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
ازدواجی زندگی سوشل میڈیا
June 16, 2025 at 07:10 PM
اس سے قطع نظر کے *فادر ڈے* کب ھوتا ھے قابل غور بات یہ ھے کہ یہ ایسے لوگوں کی ایجاد ھےجن کا اپنے باپ سے نسبی رشتہ تو کیا سال میں ایک دن کا تعلق بھی محض میڈیائی پوسٹ تک محدود ھوتا ھے اگر ایسا نہ ھوتا تو یہ لوگ اپنے بوڑھے باپوں کو اولڈ ھوم میں چھوڑ کر خود عیش نہ کرتے، جدید دنیا کے یہ اولڈ پیپل ھاسٹل جنت نما توھوتے ھیں مگر عذاب تنہائی کا اعلی نمونہ بھی پیش کرتے ھیں ایسی لاتعلق اولاد کو ھی جچتا ھے کہ وہ بزرگ والدین کو سال میں صرف ایک دن یاد کریں *ھمیں تو محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے ھر دن و رات میں* *درجن سے زائد بار تشھد میں اپنے پیارے والدین سے تعلق نبھانا سکھلایا ھے* رب اجعلنی مقیم ۔۔۔۔۔۔۔ ربنا اغفرلی ولوالدیَّ ۔۔۔ یوم یقوم الحساب *یہ ھےوالدین سے وہ ابدی تعلق جو شریعت ھمیں سکھاتی ھے* اور ھم ھیں کہ فادر ڈے کے سحر میں ڈوب رھے ھیں

Comments