الموسوعة الشعرية
الموسوعة الشعرية
June 18, 2025 at 03:36 AM
آدم کے لیے فخر یہ عالی نسبی ہے مکی مدنی ہاشمی ومطّلبی ہے! پاکیزہ تر از عرش وسما جنتِ فردوس آرام گہِ پاک رسول عربی ﷺ ہے! آہستہ قدم، نیچی نگہ، پست صدا ہو خوابیدہ یہاں جسدِ رسولِ عربی ﷺ ہے! اے زائرِ بیتِ نبوی یاد رہے یہ بے قاعدہ یاں جنبشِ لب بے ادبی ہے! کیا شان ہے اللّٰہ رے محبوبِ نبی ﷺ کی محبوبِ خدا ہے وہ جو محبوبِ نبی ﷺ ہے! بجھ جائے تری چھینٹوں سے اے ابرِ کرم آج جو آگ مرے سینے میں مدت سے دبی ہے! حضرت اقدس علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللّٰہ تعالٰی
❤️ 4

Comments