KARACHI INFO
KARACHI INFO
June 18, 2025 at 11:35 AM
*صدر عامر الیکٹرونکس مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان* *کراچی (بزنس رپورٹر) صدر میں واقع عامر الیکٹرونکس مارکیٹ میں گزشتہ روز اچانک لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ کے باعث 40 سے زائد دکانیں اور درجنوں گودام بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ بیٹریاں، سولر پلیٹیں اور دیگر قیمتی الیکٹرونکس سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق نقصان کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔* *ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے ساتھ واقع خالی پلاٹ میں کچرا جلایا جا رہا تھا، جو شعلے پکڑنے کے بعد مارکیٹ تک پھیل گیا۔ اس حوالے سے تاحال حتمی موقف سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب فائر بریگیڈ عملہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا، جس کے باعث آگ شدت اختیار کر گئی دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے لیکن زیادہ تر سامان کو بچایا نہ جا سکا۔ متاثرہ تاجروں نے حکومت سے فوری امداد اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں اس حوالے سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی کمیڈا کے صدر منہاج گلفام نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ دکانداروں کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے ،اور ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر متاثر دکانداروں کو دوبارہ اپنے پاؤں میں کھڑا کرنے میں معاونت کی جائے ،منہاج گلفام نے مزید کہا آئندہ ایسے قدامات کئے جائیں کہ ان حادثات سے بچاؤ ممکن ہوسکے اور حکومت کو چاہیے کہ جس طرح مختلف صنعتی ایسوسی ایشن کو فائر بریگیڈ فراہم کی گئی ہیں اسی طرح ٹریڈ ایسوسی ایشن کو بھی فائر بریگیڈ فراہم کی جائے تاکہ آتشزدگی کے نقصانات کو کم کیا جائے* *جاری کردہ: کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسو سی ایشن*
Image from KARACHI INFO: *صدر عامر الیکٹرونکس مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، ایک ارب روپے سے زائد ک...

Comments