Qaisar Thethia
Qaisar Thethia
June 14, 2025 at 12:57 AM
اسرائیل کے ہیریٹز اخبار کے صحافی اور تل ابیب کے رہنے والے گیڈون لیوی نے اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے بارے میں بی بی سی سے بات کی ہے۔ بی بی سی کے پروگرام نیوز آور کے لیے ایک انٹرویو میں لیوی جو تل ابیب میں ایک محفوظ مقام پر پناہ لیے ہوئے تھے نے بتایا کہ ’ہم نے دھماکوں کی بہت زور دار آواز سنی۔ یہ کوئی بہت خوشگوار احساس نہیں تھا۔‘ اس سوال پر کہ آیا ایرانی میزائلوں کو روکا گیا یا وہ شہر میں گرنے میں کامیاب رہے پر انھوں نے بتایا کہ ’کچھ کو دفاعی نظام نے روک لیا گیا، لیکن کچھ گرے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’کم از کم دو واقعات ایسے تھے جہاں وہ براہ راست عمارتوں پر گرے اور انھیں جزوی طور پر تباہ کر دیا۔‘ انھوں نے کہا ان حملوں میں ’کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن لوگ زخمی ہوئے ہیں اور کافی تباہی ہوئی ہے۔ بی بی سی

Comments