
Qaisar Thethia
June 15, 2025 at 12:09 AM
قبل’اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کے حملوں میں بھی شدت‘ آئے گی‘: پاسدران انقلاب
ایران کی پاسدران انقلاب فورس نے اسرائیل پر آج رات کے حملے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج رات ان اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو ’لڑاکا طیاروں کے لیے ایندھن کی تیاری کے مراکز‘ ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کے حملوں میں بھی شدت‘ آئے گی۔
پاسدران انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ’تین کروز میزائل، 10 ڈرونز اور درجنوں مائیکرو یو اے ویز کو تباہ کر دیا۔‘