
ندائے حق 📚🖊️
June 15, 2025 at 08:40 AM
ہوائی جہاز حادثے سے حفاظتِ قرآن کا جوڑ ، حقیقت یا افواہ؟
آپ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں کچھ نہیں کو کچھ ، کچھ کو بہت کچھ اور بہت کچھ کو سب کچھ بنا کر دکھایا جاتا ہے اور پھر اس پر مزید تیل چھڑکنے کا کام ، AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) نے کیا ہے ، جس نے بہت ہی قلیل عرصہ میں غیر معمولی تبدیلی کا شور مچا دیا ہے ، جس نے ذہنوں کو معطل اور صلاحیتوں کو جڑ سے ختم کر کے رکھ دیا ہے ، کتنی ہی ویڈیوز ، پوسٹس اور ریلز وغیرہ کو کہاں سے کہاں جوڑ دیا جاتا ہے ، جس کی ایڈیٹنگ میں اتنی کوشش کی جاتی ہے کہ اصل اور نقل میں امتیاز مشکل ہو جاتا ہے ،
چناں چہ تحریر سے منسلکہ ویڈیو کے ساتھ یہ لکھ کر شیئر کیا جا رہا ہے کہ
"قرآن شریف کا معجزہ حال ہی میں ہوئے احمد آباد گجرات ہوائی جہاز حادثے میں کہی جانیں چلی گئی سب کچھ برباد ہو گیا ہر چیز جل کے راکھ ہو گئی ، لیکن وہاں کلامِ الٰہی کتاب اللہ قرآن مجید موجود تھا جس کے ایک لفظ کو بھی آگ جلا نا سکی"
یہ ویڈیو اس وقت اتنی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کہ شاید وہاٹس گروپس میں سے کوئی ہی گروپ ایسا باقی رہا ہو جس میں مذکورہ ویڈیو کو احمد آباد سے جوڑ کر شیئر نہ کیا گیا ہو اور فیس بک ، انسٹا گرام اور یو ٹیوب کا تو پونچھنا ہی کیا ،
چلیۓ اب دیکھتے ہیں کہ کیا واقعی یہ ویڈیو 12/جون کو احمد آباد میں ہونے والے حادثے کی ہے یا اس سے اس کو جوڑنا محض حماقت ہے ؟
اسی ویڈیو کو 8 /مارچ 2025 کو 👇🏻
https://www.instagram.com/reel/DG8q4LmzoRt/?utm_source=ig_web_button_native_share
9/مارچ 2025 کو 👇🏻
https://www.instagram.com/reel/DG95jHRv4Ee/?utm_source=ig_web_button_native_share
9/مارچ 2025 کو 👇🏻
https://www.facebook.com/share/v/1Bb4SvTbw7/
10/مارچ کو 👇🏻
https://www.instagram.com/reel/DHAy_paRV84/?utm_source=ig_web_button_native_share
جب کہ 12/اپریل 2025 کو یہی ویڈیو 👇🏻
https://www.instagram.com/reel/DIV3mZ_NQNi/?utm_source=ig_web_button_native_share
ان تمام اکاؤنٹس پر گذشتہ تاریخوں میں یہ ویڈیو اپلوڈ ہوئی ہے ، ان کے علاوہ بھی معتدد صارفین نے اسے احمد آباد حادثے سے قبل اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر نشر کیا تھا , لیکن افسوس کہ پھر اب 12/جون کو ہوائی حادثے سے جوڑ کر اسے دوبارہ شیٔر کر دیا گیا۔
محتاجِ دعا : عبد اللّٰه یوسف
https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L