
Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri
June 15, 2025 at 02:44 PM
*والد کی ذات ایک خاندان کی بنیاد، بچوں کی تربیت اور کردار سازی کی اساس ہوتی ہے۔ وہ اپنی بے لوث محبت، محنت، ایثار اور قربانیوں سے اپنی اولاد کے لیے زندگی کا سہارا بنتا ہے، مشکلات میں حوصلہ دیتا ہے اور کامیابیوں پر شکر کرنے کا سبق سکھاتا ہے۔ والد کی دعا، نصیحت اور محبت اولاد کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات کا ذریعہ بنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کو اپنی عبادت کے بعد سب سے اہم فرض قرار دیا اور ان کی رضا کو اپنی رضا کا ذریعہ بنایا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے والدین کی عزت، خدمت اور خوشنودی کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں، ان کے حقوق کو پورا کریں اور ان کی دعاؤں کے مستحق بنیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے والدین پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے، ان کی عمر میں برکت دے، صحت و سلامتی عطا فرمائے اور جو والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ آمین۔*
https://www.facebook.com/share/p/1AbL6QfEPk/
❤️
12