ZUBI NOVELS ZONE
ZUBI NOVELS ZONE
June 14, 2025 at 04:01 PM
*_پیارے ریڈرز!_* آج آپ سے دل کی ایک بات کرنا چاہتا ہوں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ بغیر جانے، بغیر سمجھے، میرے یا میرے پلیٹ فارم کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ یہ بندہ ٹھیک نہیں، کبھی بدتمیزی کا الزام، اور کبھی میرے پلیٹ فارم پر سوال اٹھاتے ہیں۔ میری آپ سب سے بس ایک ہی گزارش ہے: اگر آپ مجھے جانتے ہیں، اگر آپ شروع سے میرے ساتھ ہیں، اگر آپ نے میرا انداز، میرا اخلاص اور میری محنت دیکھی ہے، تو پھر کسی بھی منفی بات پر یقین نہ کریں۔ *دنیا کا اصول ہے:* "جب تک خود نہ دیکھو، خود نہ سنو، تب تک کسی بات پر یقین نہ کرو۔" میں ہمیشہ ہر بات کا ثبوت دیتا ہوں، چاہے وہ اسکرین شاٹس ہوں، ویڈیوز ہوں یا مکمل ثبوت۔ کبھی بھی بغیر تحقیق، بغیر ثبوت کے کسی کی باتوں میں آ کر میرے یا پلیٹ فارم کے بارے میں رائے قائم نہ کریں۔ اور اگر آپ مجھے یا میرے پلیٹ فارم کو نہیں جانتے، اور کسی اور کی باتوں میں آ کر خود کو دور کر لیتے ہیں، تو یہ صرف ایک غلط فہمی ہوگی، جس کا نقصان صرف آپ کو ہوگا۔ یاد رکھیں: جو ساتھ دیتا ہے، وہی آخر میں انعام پاتا ہے۔ آپ سب کے لیے بہت جلد ایک بڑا سرپرائز آنے والا ہے، ان شاءاللہ! ایک ایسا سرپرائز جو آپ کو خوش کر دے گا، آسانی دے گا، اور آپ کو کسی اور پلیٹ فارم کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ _بس تب تک ہمارا ساتھ دیں، صبر کریں، اور دل سے سپورٹ کریں۔_ *شکریہ*
👍 ❤️ 93

Comments