جنت کے ساتھی  🌹
جنت کے ساتھی 🌹
June 14, 2025 at 12:40 PM
*✨ شادی: فتنوں سے حفاظت کا قلعہ ✨* 🔹 قال رسول اللہ ﷺ: "النِّكَاحُ مِنْ سُنَّتِي، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي" (سنن ابن ماجہ: 1846) 1️⃣ شادی کو "حصن" یعنی قلعہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ قلعہ انسان کو فتنوں اور گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ 2️⃣ نیک بیوی کو "خیر متاع الدنیا" فرمایا گیا۔ یعنی دنیا کی سب سے قیمتی دولت ایک نیک اور وفادار بیوی ہے۔ 3️⃣ نکاح محض سنت نہیں بلکہ عملی ڈھال بھی ہے۔ زندگی کے طوفانوں میں یہ سکون و تحفظ کا ذریعہ ہے۔ 4️⃣ موجودہ پرفتن دور میں نکاح کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ جو گناہ پہلے ناممکن لگتے تھے، آج موبائل اور انٹرنیٹ نے انہیں عام بنا دیا ہے۔ ہر ہاتھ میں موبائل اور ہر آنکھ اسکرین کی اسیری میں مبتلا ہے۔ 5️⃣ بروقت نکاح فتنوں کا مؤثر علاج ہے۔ بے جا تاخیر نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ نکاح کو آسان اور فوری بنائیں، مشکل اور مؤخر نہ کریں۔ 6️⃣ نکاح صرف ایک فرد کی نہیں، پورے معاشرے کی بقاء ہے۔ یہ نسلوں کی حفاظت اور کردار کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔ ✍️ تحریر: نعمان سلیم
❤️ 1

Comments