Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 5, 2025 at 02:13 PM
یومِ عرفہ ۔۔۔۔ (1 ) الله أكبر الله أكبركبيرا . (2) الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد. دعاۓ ☜عرفہ کے دن دعا کرنے کی بڑی فضیلت ہے نبی کریم ﷺنے فرمایا: خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور سب سے افضل دعا جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء علیہم السلام نے کی وہ یہ ہے ” (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) ☜علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں یہ بھی دلیل ہے کہ یوم عرفہ کی دعا اکثروبیشتر قابل قبول ہوتی ہے۔ (کتاب التمہید ج6 ص 21) اس لئے جو لوگ حج پر نہیں گئے ہوں انہیں بھی چاہئے کہ اس عظیم دن میں دعا کا اہتمام کریں اور قبولیت دعا کی امید میں اپنے لئے اور اپنے والدین، بیوی، بچے، تمام مسلمانوں اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کریں۔ ☜یوم عرفہ کاروزہ رکھنا۔ اس دن روزہ رکھنے کا بڑا اجر وثواب ہے اور یہ دوسال کے گناہوں کا کفارہ ہے، حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا: صيام يوم عرفة إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والتي بعده عرفہ۹/ ذی الحجہ کےدن کے روزہ کے بارے میں مجھے اللہ تعالی سے امید ہے کہ اگلے اور پچھلے دو سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے ” (صحیح مسلم) یہ روزہ غیر حاجیوں کے لئے مستحب ہے البتہ حاجیوں کے لئے اس دن کاروزہ رکھنا مسنون نہیں ہے، کیوں کہ نبی کریم ﷺنے حجۃ الوداع کے موقع پر عرفہ میں روزہ نہیں رکھا تھا، چنانچہ ام الفضل بنت الحارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ کچھ لوگ ان کے پاس جھگڑا کرنے لگے کہ آنحضرت ﷺنے عرفہ کو روزہ رکھا ہے یا نہیں کچھ نے کہا آپ روزے سے ہیں اور کچھ نے کہا نہیں آپ روزے سے نہیں ہیں ، پھر ام الفضلؓ نے دودھ کاایک پیالہ آپ ﷺکے پاس بھیجا ،آپ اونٹ پر سوا ر تھے، آپ نے پی لیا۔” (صحیح بخاری وصحیح مسلم )۔ www.NaatAcademy.com/Join
Image from Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی: یومِ عرفہ ۔۔۔۔   (1 ) الله أكبر الله أكبركبيرا .  (2) الله أكبر الله أ...
❤️ 👍 😂 19

Comments