Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 6, 2025 at 06:10 AM
⚠️ *آج دعا ضرور کریں______!* یومِ عرفہ اسلامی کلینڈر کا نہایت عظیم اور بابرکت دن ہے، جو حج کے دنوں میں نواں دن ہوتا ہے۔ اس دن کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے "سب سے بہتر دن" قرار دیا، اور اسی دن میدانِ عرفات میں حاجی وقوف کرتے ہیں۔ عرفہ کے دن بالخصوص عصر کے بعد دعا کی قبولیت کی گھڑیاں ہوتی ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو خاص طور پر شرفِ قبولیت عطا فرماتا ہے۔ ایسے عظیم موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ذاتی حاجات کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ، بالخصوص اہلِ فلسطین کے لیے دل سے دعا کریں، کہ اللہ تعالیٰ ان کی نصرت فرمائے، ان پر ہونے والے مظالم کو ختم فرمائے اور ان کو صبر و استقامت کے ساتھ آزادی عطا فرمائے۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ کا ایک نہایت عبرت انگیز قول ہے کہ: "میں ایسے اولیاءِ کرام کو جانتا ہوں جو پورے سال اپنی ضروریات کو مؤخر کرتے، اور عرفہ کے دن اللہ سے مانگتے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرما لے۔" یہ بات اس دن کی عظمت اور اس میں دعاؤں کی قبولیت کی دلیل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان صالحین کی روش پر چلتے ہوئے عرفہ کے دن کو غنیمت جانیں، دل کی گہرائیوں سے مانگیں، اپنے رب کے سامنے عاجزی کے ساتھ جھکیں، اور انفرادی و اجتماعی فلاح کے لیے دعا کریں، کہ شاید یہ ساعتِ قبول ہماری زندگی کا ایک اہم موڑ بن جائے۔ _________ ارقم رضا ازہری
❤️ 👍 🙏 21

Comments