
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 10, 2025 at 06:16 AM
اعلیٰ حضرت کے نعتیہ اشعار کی توضیح و تفہیم کا مرقع ’’شرح اشعارِ رضا‘‘
www.NaatAcademy.com/Join
پندرہ سو سالہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ و عرسِ اشرف الفقہاءکی نسبت سے منظر عام پر
نوساری: خلیفۂ حضور مفتی اعظم اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف علیہ الرحمۃ سنجیدہ خطیب، بہترین واعظ و مدبر اور شارح کلامِ رضا تھے اور مفتی اعظم مہاراشٹر بھی۔ آپ کی ہر تقریر عام فہم اور جذبۂ دینی و پیغامِ محبت رسول ﷺ سے لبریز ہوا کرتی تھی، یہی وجہ ہے کہ آپ جب اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی علیہ الرحمۃ کے نعتیہ اشعار کی توضیح و تفہیم فرماتے تو فضا مشک بار ہو جاتی۔ اہلِ علم و ادب داد دیتے۔ ڈاکٹر محمد ہاتف رضا(دھولیہ) نے مواعظِ اشرف الفقہاء میں اشعارِ رضا کے تشریحی اقتباسات کو تحریری شکل دی اور ایک گلدستہ تیار کر دیا- غلام مصطفیٰ رضوی (مالیگاؤں) نے تدوین و تخریج کے مرحلے سے گزارا۔ ۲۰۸؍ صفحات پر مبنی یہ کتاب شہزادۂ اشرف الفقہاء حافظ تحسین اشرف رضوی اور خادمِ اشرف الفقہاء عزیزالعلماء مولانا غلام مصطفیٰ قادری برکاتی (مہتمم دارالعلوم انوارِ رضا نوساری) کی فرمائش پردارالعلوم انوارِ رضا نوساری سے شائع ہو رہی ہے۔ جس کا اجرا عرس اشرف الفقہاء کی بہاروں میں سرزمین ناگپور پر عمل میں آئے گا۔ یہ کتاب عام فہم اور ایمان افروز ہے، اسلوب سادہ و دل چسپ ہے، علمی و ادبی جہت سے منفرد حیثیت کی حامل ہے اور رضویاتی ادب میں گراں قدر اضافہ۔
https://www.instagram.com/NaatAcademy

❤️
👍
21