
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 13, 2025 at 05:04 AM
صبا بسوئے مدینہ رو کن
از ایں دعا گو سلام بر خواں
بہ گرد شاہ مدینہ گرد و بصد تضرع پیام بر خواں
1. اے صبا مدینے کا رخ کر اور اس دعاگو کا سلام جناب شاہ رسل کے روضہ کے گرد گھوم کر یہ پیام انتہائی عاجزی کے ساتھ پہنچا دے۔
بشو ز من صورت مثالی نماز بگذار اندر آنجا
بہ لحن خوش سورۂ محمد تمام اندر قیام بر خواں
2. میرے جیسی شکل اختیار کر کے وہاں نماز ادا کر اور اس نماز میں خوش الحانی کے ساتھ سورۂ محمد کی تلاوت کر۔
بہ باب رحمت گہے گزر کن بباب جبریل گہہ جبیں سا
سلام ربی علیٰ نبی گہے بباب سلام بر خواں
3. کبھی باب رحمت سے اندر (مسجد نبوی میں) داخل ہو اور کبھی باب جبریل پر سر جھکا۔ کبھی باب السلام سے اندر جا کر(جبرائیل کی طرح) نبی پر میرے رب کا سلام پہنچادے۔
بنہ بہ چندیں ادب طرازی سر ارادت بخاک آں کو
صلوٰۃ وافر بر روح پاک جناب خیر الانام بر خواں
4. انتہائی ادب کے ساتھ سر عقیدت اس کوچے کی خاک پر رکھ کر جناب خیر الانام کی روحِ مبارک پر بے انتہا درود سلام پڑھ
بہ لحن داؤد ہم نوا شو بہ نالہ و درد آشنا شو
بہ بزم پیغمبر ایں غزل را ز عبد عاجز نظامؔ بر خواں
5. لحن داؤدی سے ہم آہنگ ہوکر سوز دل کے ساتھ بندۂ عاجز نظام کی طرف سے اس غزل کو پیغمبرِ خدا کی مجلس مبارک میں پڑھ کر سنا
کلام: حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی
https://www.NaatAcademy.com/Join
❤️
👍
24