
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 13, 2025 at 11:20 AM
جنہیں عزیز ہوئی ہر نفس رضائے حضورﷺ
انہیں نصیب ہے ہر گام نقشِ پائے حضورﷺ
الٰہی، چرخ بھی دیکھے مجھے تعجب سے
عطا ہو میری جبیں کو بھی خاکِ پائے حضورﷺ
شفق، بجھے ہوئے چہروں پہ جیسے پھوٹ پڑی
ہجومِ یاس میں جس دم بھی یاد آئے حضورﷺ
جو سب کا خالق و رب ہے اسی خدا کے بعد
کوئی بتائے ذرا کون ہے سوائے حضورﷺ
کہا جو میں نے عطا ہو مجھے بھی خوش لقبی
مرے خیال نے دیکھا کہ مسکرائے حضورﷺ
کلام: اختر لکھنوی
https://www.NaatAcademy.com/Join
❤️
👍
21