
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 14, 2025 at 11:46 AM
*حضور علیہ الصلاۃ والتسلیم کا اپنے دستِ مبارک کو عثمان غنی کا ہاتھ قرار دینا*
www.NaatAcademy.com/Join
ترمذی شریف میں حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے:
وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مقامِ حدیبیہ میں بیعت رضوان کا حکم فرمایا اس و قت حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قاصد کی حیثیت سے مکہ معظمہ گئے ہوئے تھے،لوگوں نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہاتھ پر بیعت کی۔ جب سب لوگ بیعت کرچکے تو رسول مقبول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ عثمان خدا اور رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کام سے گئے ہوئے ہیں، پھر اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارا، یعنی حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف سے خود بیعت فرمائی، لہذا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک ہاتھ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے لیے ان ہاتھوں سے بہتر ہے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے لیے بیعت کی ۔
(سنن الترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب عثمان، الحدیث:3722، 5/392،خلفائے راشدین ،ص ۲۰۴)

❤️
16