
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 14, 2025 at 03:21 PM
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت
www.NaatAcademy.com/Join
حدیثِ مبارکہ
ابن عساکر ابو ثور فہمی سے روایت ہیں۔کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے پروردگار کے پاس دس خصلتیں پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں۔
اول : یہ کہ میں نے تین شخصوں کے اسلام لانے کے بعد اسلام لایا ہوں۔
دوم : یہ کہ پہلے رسول پاکﷺ نے مجھ سے اپنی صاحبزادی کا نکاح کر دیا۔
سوم:یہ کہ جب وہ فوت ہوگئیں تو اپنی دوسری صاحبزادی سے نکاح کر دیا۔
چہارم:یہ کہ میں نے کبھی گایا نہیں
پنجم:یہ کہ میں نے کبھی برائی کی آرزو نہیں کی۔
ششم:یہ کہ جب سے میں نے رسول پاکﷺ سے بیعت کی ہے کبھی اپنا دایاں ہاتھ اپنی شرمگاہ پر نہیں رکھا۔
ہفتم:یہ کہ جب سے میں مشرف باسلام ہوا ہوں کوںٔی جمعہ ایسا نہیں گزرا جس میں میں نے ایک غلام آزاد نہ کیا ہواور اگر اس وقت پاس نہ ہوتا تو بعدازاں آزاد کرتا۔
ہشتم:یہ کہ میں نے جاہلیت اور اسلام میں کبھی زنا نہیں کیا۔
نہم:یہ کہ میں نے جاہلیت اور اسلام میں کبھی چوری نہیں کی۔
اور دہم:یہ کہ میں نے حضورﷺ کے عہد کے موافق قرآن مجید کو جمع کیا۔
تاریخ الخلفاء-(ص۔234-235)
https://www.instagram.com/NaatAcademy

❤️
😮
🙏
20