
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 14, 2025 at 03:28 PM
*خلافت کی خوشخبری اور منصب خلافت کو نہ چھوڑنے کی وصیت*
ترمذی شریف اور ابن ماجہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک روز حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا کہ اے عثمان !خدائے تعالٰی تجھ کو ایک قمیص پہنائے گا یعنی خلعتِ خلافت سے سرفراز فرمائے گا، پھر اگر لوگ اس قمیص کے اتارنے کا تجھ سے مطالبہ کریں تو ان کی خواہش پر اس قمیص کو مت اتارنا یعنی خلافت نہیں چھوڑنا اسی لیے جس روز ان کو شہید کیا گیا انہوں نے حضرت ابو سہلہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ کو خلافت کے بارے میں وصیت فرمائی تھی، اسی لیے میں اس وصیت پر قائم ہوں اور جو کچھ مجھ پر بیت رہی ہے اس پر صبر کررہا ہوں ۔
(سنن الترمذی، کتاب المناقب، مناقب عثمان، الحدیث: 3725، 5/393،خلفائے راشدین ،ص ۲۰۵،۲۰۶)
❤️
👍
😢
14