Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 15, 2025 at 07:29 PM
راہوں میں مدینہ کی ہم خواب میں چلتے ہیں جب شوق کے دریا میں جذبات اُبلتے ہیں معراج کی شب آقا کس شان سے چلتے ہیں پر روح قدس کے بھی جس راہ پہ جلتے ہیں چھپتا ہے اگر سورج مہتاب نکلتا ہے مرقد میں مرے آقا کروٹ جو بدلتے ہیں کچھ ذکر کرو اُن کا کچھ بات کرو ان کی سرکار کے دیوانے ایسے ہی بہلتے ہیں مرقد میں انہیں ملنا آقا سے یقینی ہے جو گھر سے کفن پہنے کاندھوں پہ نکلتے ہیں تصویر مسلسل ہے وہ گنبدِ خضرا کی ارمان مرے دل کے اشکوں میں جو ڈھلتے ہیں یہ راہ نبی کی ہے چل اس پہ قرینہ سے گرتے ہیں نظر سے وہ جو اس میں پھسلتے ہیں جب عرصۂ محشر میں وہ جانِ کرم آئے باہوش ہیں دیوانے قدموں میں مچلتے ہیں دل مجھ سے یہ کہتا ہے چل تو بھی مدینہ چل جب سوئے حرم شبنمؔ حُجّاج نکلتے ہیں کلام: شبنم کمالی https://www.NaatAcademy.com/Join
❤️ 😢 24

Comments