
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 16, 2025 at 01:03 PM
مَعْدوم نہ تھا سایۂ شاہِ ثقلین
اس نور کی جلوہ گَہ تھی ذاتِ حسنین
تَمْثِیْل نے اس سایہ کے دو حصّے کیے
آدھے سے حَسن بنے ہیں آدھے سے حُسین
www.NaatAcademy.com/Join
حضرتِ سیّدنا امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سَر سے لیکر سینے تک جبکہ شہیدِ کربلا حضرتِ سیّدنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سینے سے پاؤں تک اپنے نانا جان رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے مُشابہ تھے۔ جس طرح خطِ تَو اَم کے دونوں ٹکڑوں کو ملانے سے خط کا مضمون سامنے آجاتا ہے اسی طرح حَسنَین کریمَین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما کی ایک ساتھ زیارت کرنے سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا نورانی سراپا نظر آتاتھا۔ حضرتِ سیّدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سینے اور سَر کے درمیان جبکہ امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سینے سے نیچے کے حصّے میں رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کےبہت مشابہ تھے۔(ترمذی،ج5،ص430، حدیث:3804)
𝒩𝒶𝒶𝓉 𝒜𝒸𝒶𝒹ℯ𝓂𝓎
https://www.instagram.com/NaatAcademy

❤️
👍
🙏
32