Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
June 17, 2025 at 10:55 AM
تمہارے در کے گداوں کی شان عالی ہے وہ جس کو چاہتے ہیں تاجدار کرتے ہیں گدا گداہی ہے وہ تو کیا چاہے ادب بڑے بڑے ترے در کا وقار کرتے ہیں تمام خلق کو منظور ہے رضا جن کی رضا حضور کی وہ اختیار کرتے ہیں سنا کے وصفِ رخِ پاک عندلیب کو ہم رہینِ آمدِ فصلِ بہار کرتے ہیں ہوا خلاف ہو چکرائے ناو کیا غم ہے وہ ایک آن میں بیڑے کو پار کرتے ہیں انا لھا سے وہ بازار کسم پرساں میں تسلّئِ دل بے اختیار کرتے ہیں بنائی پشت نہ کعبہ کی ان کے گھر کی طرف جنہیں خبر ہے وہ ایسا وقار کرتے ہیں کبھی وہ تاجورانِ زمانہ کر نہ سکیں جو کام آپ کے خدمت گزار کرتے ہیں ہوائے دامنِ جاناں کے جانفزا جھونکے خزاں رسیدوں کو باغ و بہار کرتے ہیں سگانِ کوئے نبی کے نصیب کر قرباں پڑے ہوئے سرِ رہ افتخار کرتے ہیں کوئی یہ پوچھے مرے دل سے میری حسرت سے کو ٹوٹے حال میں کیا غمگسار کرتے ہیں وہ ان کے در کے فقیروں سے کیا نہیں کہتے جو شکوہِ ستمِ روزگار کرتے ہیں تمہارے ہجر کے صدموں کی تاب کس کو ہے یہ چوب خشک کو بھی بے قرار کرتے ہیں کسی بلا سے انہیں پہنچے کس طرح آسیب جو تیرے نام سے اپنا حصار کرتے ہیں یہ نرم دل ہیں وہ پیارے کہ سختیوں پر بھی عدو کے حق میں دعا بار بار کرتے ہیں کشود عقدۃ مشکل کی کیوں میں فکر کروں یہ کام تو میرے طیبہ کے خار کرتے ہیں زمینِ کوئے نبی کے جو لیتے ہیں بوسے فرشتگانِ فلک ان کو پیار کرتے ہیں تمہارے در پہ گدا بھی ہیں ہاتھ پھیلائے تمہیں سے عرضِ دعا شہریار کرتے ہیں کلام: مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ https://www.NaatAcademy.com/Join
❤️ 👍 9

Comments